کشمیری پل اڑانے لگے، بھارتی فوج کی مشکلات میں اضافہ، مودی نے بھی تنہا چھوڑدیا

0

دہلی: لداخ میں فوجیوں کی ہلاکت کے بعد بھارتی فوج پر دباؤ بڑھ گیا ہے اور مودی سرکار نے میڈیا کے سامنے فوج کوتنہا چھوڑ د یا ہے،جبکہ مقبوضہ کشمیر سےاسلحہ اور فوجی کی لداخ منتقلی میں بھی بھارتی فوج کو رکاوٹوں کا سامان ہے اور کم ازکم 2 اہم پل ممکنہ طور پر کشمیریوں نے اڑا دئیے ہیں۔

بھارتی آرمی چیف  جنرل منوج نروائن اور چیف آف ڈیفنس اسٹاف  جنرل بپن راوت سے استعفیٰ کا مطالبہ شدت اختیار کرتا جارہا ہے،ہلاک فوجیوں کے لواحقین کے ساتھ سابق جرنیل بھی فوجی قیادت کو نااہل اور  فوجیوں کا قاتل قرار دے رہے ہیں،اس صورتحال میں مودی حکومت اور فوجی قیادت میں بھی اختلافات کی اطلاعات ہیں۔

دوسری جانب  بھارتی فوج کو مقبوضہ کشمیر سے فوجی  سامان  کی لداخ منتقلی میں مشکلات کا سامنا ہے، کشمیری مجاہدین نے لداخ کی طرف جانے والے پلوں کو اڑانا شروع کردیا ہے،جس سے بھارتی فوج اور اسلحہ کی  منتقلی کا کام سست  ہوگیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق راجوری میں  عسکری طور پر اہم پل بھی دھماکے سےاڑا دیا گیا ہے،جہاں سے بھارتی فوجی قافلے نے گزرنا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: نیپال بھی شیر ہوگیا، بھارت کو پشتوں کی تعمیر سے روک دیا

بھارتی فوج کا اجلاس

لداخ کی صورتحال پر بھارتی فوج کے کور کمانڈرز کا اجلاس دہلی  میں ہوا ہے، جو 11 گھنٹے تک جاری رہا، اجلاس میں لداخ کی صورتحال اور بڑھتے ہوئے عوامی دباؤ پر غور وخوص کیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق اجلاس میں کئی بھارتی فوجی افسران نے دبے لفظوں میں حکومت کی طرف سے فوج کو تنہا چھوڑنے کا شکوہ کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے  معاملے میں فوج کے ساتھ کھڑے ہونے کی باتیں کرنے والے اب غائب ہیں اور میڈیا کے سامنے فوج کو تنہا چھوڑ دیا گیا ہے۔

اجلاس کے بعد بھارتی فوج کی طرف سے یہ بیان سامنے آیا ہے کہ آرمی چیف جنرل نروائن  بدھ کو لیہہ کا دورہ کریں گے، اور  مقامی افسران سے  صورتحال پر بریفنگ اور زمینی حقائق کا جائزہ لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:چین کی بنی شرٹس ہی ’’بائیکاٹ‘‘ لکھ کر فروخت، بھارتی مہم مذاق بن گئی

چین کی وارننگ

ادھر چینی فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ وادی گلوان کے قریب  بھارتی  فضائیہ کے 2 طیاروں اور 3  اپاچی ہیلی کاپٹروں نے گزشتہ روز پروازیں  کی تھیں،جس پر انہیں وارننگ دی گئی کہ وہ سرحد  سے  دور رہیں،ورنہ انہیں نشانہ بنادیا جائےگا ،جس پر بھارتی طیارے اور ہیلی کاپٹر  غائب ہوگئے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.