نیپال بھی شیر ہوگیا، بھارت کو پشتوں کی تعمیر سے روک دیا
کھٹمنڈو:چینی فوج کے ہاتھوں بھارتی فوج کی پٹائی کیا ہوئی ہے،نیپال جیسا چھوٹا ملک بھی اب اس پر شیر ہوگیا ہے،اور نیپالی فوج نے بھارتی ریاست بہار سے منسلک سرحد پر بھارتی حکام کو دریا پر پشتے بنانے سے یہ کہہ کر روک دیا ہے کہ وہ نیپال کا علاقہ ہے،اور بھارت کو اس میں مداخلت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
نیپالی پارلیمنٹ نے نئے منظور کردہ نقشے میں اس بھارتی زیرکنٹرول علاقے کو نیپال کا حصہ قرار دیا ہے، جس پر یہ نیا تنازعہ سامنے آیا ہے، بہار کے محکمہ آبپاشی کے حکام کے مطابق وہ لال بیکی دریا پر ڈھاکہ بلاک میں پشتے بنا رہے تھے کہ اچانک نیپالی وہاں پہنچ گئے اور ہمیں کام بند کرنے کا حکم دیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ بھارتی علاقہ ہے،اور نیپالی اہلکاروں کی وہاں آمد ہمارے لئے حیران کن تھی،اس سے پہلے ہر سال مون سون سے قبل ہم دریا کے پشتے محفوظ بناتے ہیں اور کبھی نیپال نےمداٰخلت نہیں کی،
بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ اس معاملےکو حل کرنے کیلئے نیپالی حکام سے بات چیت بھی کی لیکن انہوں نے کام کرنے کی اجازت دینے سے صاف انکار کردیا ہے،جس کے بعد یہ معاملہ مرکزی حکومت کے پاس بھیج دیا گیا ہے۔
بہار کے ضلع چمپاران کے مجسٹریٹ شرشت کپل کا کہنا ہے کہ امید ہے مرکزی حکومت نیپال کےساتھ بات چیت کرکے جلد معاملے کو سلجھا لے گی ،اور ہم پھر سے کام کرسکیں گے۔