بیرون ملک بھیجنے کے نام پر مال بٹورنے والے باپ بیٹا پکڑے گئے

0

کراچی: بیرون ملک بھیجنے کے نام پر جھانسہ دیکر شہریوں سے مال بٹورنے والے دو ایجنٹ پکڑے گئے، ملزمان باپ بیٹا ہیں، اور انہوں نے ٹریول ایجنسی کھول رکھی تھی، ان سے تفتیش شروع کردی گئی ہے، ملزمان سے پاسپورٹ، جعلی مہریں اور دستاویزات بر آمد ہوئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ٹریول ایجنسی کی آڑ میں لوگوں کو بیرون ملک بھیجنے کا جھانسہ دے کر پیسے بٹورنے والے دو جعلساز پکڑے گئے ہیں۔ ملزمان سے پاسپورٹ، جعلی مہریں اور دستاویزات بر آمد ہوئی ہیں۔ ایف آئی اے کراچی کے اہلکاروں نے جعلسازی کی اطلاع ملنے پر زم زمہ کلفٹن کے علاقے میں واقع ریاض الجنہ نامی ٹریول ایجنسی پر چھاپہ مارا۔ جس میں دو ٹریول ایجنٹ نفیس حسین زیدی اور اس کے بیٹے سید عماد حسین کو گرفتار کرلیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:صحافی بن کر کئی ممالک میں سیر سپاٹے کرنے والا پاکستانی کسی اور کی غلطی سے پکڑا گیا

یہ بھی پڑھیں: اٹلی جانے کیلئے بوریاں بھر کر پیسے دینے والی تین پاکستانی خواتین کا انجام کیا ہوا؟

حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے پاکستانی پاسپورٹ، جعلی دستاویزات۔ مہریں برآمد ہوئی ہیں ۔ملزمان ٹریول ایجنسی کے نام پر بیرون ملک ملازمتوں کا جھانسہ دے کر متعدد شہریوں سے بھاری رقوم وصول کر چکے ہیں ۔ان سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.