پاکستان سے دبئی جانے والے مسافروں کے لئے اچھی خبر

0

دبئی: پاکستان سے دبئی اور شارجہ جانے والے مسافروں کے لئے اچھی خبر، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) حکومت نے پاکستان سے دبئی اور شارجہ جانے والے مسافروں کے لئے ائرپورٹس پر ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ کی شرط ختم کردی، جس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، نئی ٹریول ایڈوائزری کا اطلاق آج سے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق  یو اے ای حکومت نے پاکستان سے دبئی اور شارجہ جانے والے مسافروں کے لیے ائیرپورٹس پر ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ کی شرط ختم کردی ہے، جس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ اب پاکستان سے دبئی جانے والے مسافروں کو ائیر پورٹس پر 48 گھنٹے قبل لیے گئے پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ پیش کرنا ہوگی اور 48 گھنٹے کا وقت لیبارٹری کو دیے گئے سیمپل کے وقت سے شروع  ہوگا۔ دبئی پہنچنے پر بھی مسافروں کا پی سی آر ٹیسٹ ہوگا اور مسافر ٹیسٹ کا نتیجہ آنے تک خود سے قرنطینہ کریں گے۔

اس کے علاوہ دبئی ٹرانزٹ کرنے والے تمام مسافروں کو پی سی آر منفی ٹیسٹ دکھانا لازمی نہیں، سوائے ان کے جن کو آخری منزل پہنچنے پر پی سی آر منفی دکھانا ہو۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بھارت، سری لنکا اور بنگلادیش سے دبئی جانے والے مسافروں کیلئے بھی ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ کی پابندی ختم کردی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.