برطانیہ میں سکھ خاتون جیون ساتھی کی تلاش کی مہم پر نکل پڑی

0

لندن: برطانیہ میں پاکستانی مسلم نوجوان عبدالمالک کی جانب سے شادی کے لئے اشتہاری بورڈ لگوانے کے بعد اب اس سے ملتا جلتا معاملہ ایک سکھ خاتون کا سامنے آیا ہے، جو شادی کے لئے مناسب دولہا کی تلاش میں انوکھا کام کررہی ہیں، جیون ساتھی کیسا ہونا چاہئے ، خاتون نے یہ بھی بتادیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مغربی لندن کی رہائشی 41 سالہ منیت کور جو پیشے کے اعتبار سے سوئمنگ ٹیچر ہیں، انہوں نے نئے جیون ساتھی کی تلاش کے لئے انوکھا طریقہ اپنا یا ہے، منیب کور کو پہلے طلاق ہوچکی ہے، اور ان کا کہنا ہے کہ اب وہ جیون ساتھی کی تلاش میں ایسی غلطی دہرانا نہیں چاہتیں، برطانوی اخبار سے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ طلاق یافتہ ہونا اور پھر نئے شوہر کی تلاش سکھ کمیونٹی میں بڑا دھبہ سمجھا جاتا ہے، لیکن انہوں نے یہ بیرئیر توڑا ہے، منیت کا کہنا تھا کہ اپنی کمیونٹی میں شادی ہونا اچھا ہے، لیکن اگر آپ کو کوئی مناسب فرد نہ ملے تو پھر مذہب کو رکاوٹ نہیں بننے دینا چاہئے، انہوں نے کہا کہ میں اپنے دل کے راجے کی تلاش میں نکلی ہوں ، اور ڈیٹنگ ایپس کے بجائے خود آمنے سامنے آکر یہ تلاش کرنا چاہتی ہوں۔

منیت کور نے اپنے جیون ساتھی کی تلاش کے لئے ’’پارک رن ‘‘ نامی کمپنی کی خدمات حاصل کی ہیں، جو 5 کلومیٹر کی ریس کا اہتمام کرتی ہے، منیت کور اب ان ریسوں میں شامل افراد میں سے ہی کسی دولہا کی تلاش میں ہیں، انہوں نے کہا کہ میں ایسے شخص کو پسند کروں گی ، جس کا تعلق کھیلوں سے ہو، انہوں نے کہا کہ مجھے ایسے فرد کی تلاش ہے، جو کھلے دل کا ہو، مذاق کرنا پسند کرتا ہو، اور دوسروں کا خیال رکھنے والا ہو، منیت کور کا ٹوئٹر اکاوئنٹ @minkaur5 ہے، جہاں ان سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.