سعودی عرب کی بغیر ستونوں والی مسجد میں نماز کی ادائیگی شروع

0

تبوک: سعودی عرب کی تبوک یونیورسٹی میں قائم بغیر ستونوں والی مسجد میں نماز کی ادائیگی شروع ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق تبوک میں ستون کے بغیر سب سے بڑے گنبد والی جامع مسجد تعمیر کی گئی ہے، اسے  مشرق وسطیٰ میں ستونوں کے بغیر سب سے بڑے گنبد والی جامع مسجد قرار دیا گیا ہے، گزشتہ جمعہ کو پہلی بار اس مسجد میں نماز ادا کی گئی، جس میں تبوک یونیورسٹی کے اساتذہ اور شہری شریک ہوئے۔

سرکاری سعودی خبر رساں ایجنسی ’’واس‘‘  کا کہنا ہے کہ جامع مسجد کا گنبد اپنی نوعیت کا منفرد اور ستونوں سے آزاد ہے، اس کی چھت کا اندرونی حصہ اور دیواریں شیشے کے ساتھ خوبصورت نقش و نگار سے آراستہ کی گئی ہیں۔

مسجد کا کل رقبہ 71 سو مربع میٹر ہے، جامع مسجد میں دو مینارے ہیں اور دونوں 50، 50 میٹر اونچے ہیں، مسجد کی گنبد نما چھت میں دھوپ اور قدرتی روشنی کے لیے روشن دان بنائے گئے ہیں۔

مسجد میں گنبد کی طرف سے قدرتی روشنی کا ماحول دوست نظام بنایا گیا ہے اور سینٹرل ایئرکنڈیشن سسٹم ہے، مسجد کے بیرونی صحن کا رقبہ 20 ہزار مربع میٹر سے زیادہ کا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.