وینس کو پرسکون پانے پر یورپی سیاح خوش

0

وینس: آپ اٹلی میں رہتے ہوں اور وینس نہ گئے ہوں، ایسا ہونا تو مشکل ہے، لیکن وینس جانے والے اکثر وہاں سیاحوں کے بے پناہ رش کی شکایت کرتے ہیں، لیکن اگر آپ ایک پرسکون وینس میں جانا چاہتے تھے، تو یہ موقع اب کورونا پابندیوں کی وجہ سے دستیاب ہے۔

کیوں کہ اطالوی حکومت نے 3 ماہ بعد 3 جون کو وینس یورپی سیاحوں کیلئے کھول دیا ہے، اور اب دھیرے دھیرے سیاح یہاں کا رخ کررہے ہیں، لیکن کئی یورپی ممالک میں کورونا پابندیوں اور خوف کی وجہ سے فی الحال وینس روایتی شور شرابے اور گہما گہمی سے کوسوں دور ہے۔

اس لئے وہاں جو یورپی سیاح اور اطالوی شہری پہنچ رہے ہیں، وہ پرسکون وینس کا لطف اٹھا رہے ہیں، اور وہ اس پر کافی خوش ہیں۔

خیال رہے کہ وینس میں آنے والے سیاحوں کی 85 فیصد تعداد غیر ملکیوں کی ہوتی ہے۔

یورپی ممالک سے آنے والے سیاحوں کا کہنا ہے کہ عمومی طور پر وینس میں سیاحوں کی کثیر تعداد موجود ہوتی ہے جس سے کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، لیکن یہ بدلا ہوا وینس ہے، اور وہ پرسکون وینس کو انجوائے کررہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.