وبا کے حوالے سے اٹلی کیلئے اچھی اور بری دونوں خبریں آگئیں

0

روم: عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے اٹلی میں کرونا وبا کے حوالے سے اہم رپورٹ جاری کردی ہے، جس میں اٹلی میں رہنے والوں کے لئے اچھی اور بری خبر دونوں موجود ہے، اس وقت اٹلی میں وبا اپنے عروج کے قریب ہے، اور وائرس کے پھیلاؤ کی شرح بھی بہت زیادہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی میں کرونا وبا کے حوالے سےعالمی ادارہ صحت نے رپورٹ جاری کی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ اٹلی میں وبا اس وقت عروج کے قریب ہے، جس کے بعد اس میں بتدریج کمی آنا شروع ہوجائے گی، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اومیکرون وائرس کے پھیلاؤ کی شرح بہت زیادہ ہے، اور اس وقت 25 لاکھ سے زیادہ اطالوی اس وائرس سے متاثر ہیں، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2022 میں تقریباً اٹلی کی ساری آبادی ایک بار اومیکرون وائرس سے متاثر ہوگی، اطالوی انڈرسیکریٹری برائے ہیلتھ Pierpaolo Sileri کا بھی کہنا ہے کہ اس سال کے آخر تک اٹلی کی تقریباً تمام آبادی اس وائرس سے متاثر ہوچکی ہوگی۔

واضح رہے کہ جرمن وزیر صحت سمیت کئی ماہرین یہ کہہ چکے ہیں کہ اومیکرون کرونا وائرس سے انسانوں کو نجات دلانے کا سبب بن سکتا ہے، کیوں کہ تیزی سے پھیلنے والا یہ وائرس انسانوں میں قوت مدافعت پید ا کرتا جائے گا، اور یوں اس سال کےآخر تک انسانیت اس وبا سے باہر آسکتی ہے، تاہم عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹربرائے یورپ ہینس کلاگ کا کہنا ہے کہ اب سے لے کر مارچ تک یورپ کے 53 میں سے 40 ممالک میں کرونا متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھنے سے اسپتالوں پر دبا و میں اضافہ ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.