تارکین کے کنٹینرز سے بنے گاؤں میں آگ لگ گئی

0

برلن: یورپی ملک میں تارکین وطن کے کنٹینرز سے بنے گاؤں میں آگ لگ گئی ، جس سے وہاں مقیم تارکین میں کھلبلی مچ گئی، فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں، جبکہ واقعہ کی تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہے، حادثہ کے نتیجے میں بڑا مالی نقصان بھی ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جرمن کی ریاست بویریا میں میونخ شہر کے قریب واقعہ قصبہ نما چھوٹے شہر Andechs میں حکام نے تارکین وطن کے لئے کنٹینرز پر مشتمل گاؤں آباد کر رکھا ہے، جہاں تارکین کی عارضی رہائش کے لئے رکھا جاتا ہے، اس کنٹینر ویلج میں 77 سے زائد تارکین مقیم ہیں، پیر کے شب تارکین کے اس کنٹینر گاؤں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نےایک کنٹینر کو لپیٹ میں لے لیا، اس 2 منزلہ کنٹینر میں نائیجیریا سے تعلق رکھنے والی فیملی رہائش پذیر تھی، آگ کنٹینر کی دوسری منزل پر لگی، جہاں اس 5 رکنی فیملی کے دو چھوٹے بچے سوئے ہوئے تھے، آگ لگنے کے نتیجے میں اس کنٹینر ویلج میں مقیم تارکین میں کھلبلی مچ گئی، تاہم جرمن ریسکیو اداروں نے فوری پہنچ کر نہ صرف آگ پر قابو پایا۔

بلکہ وہاں مقیم تارک وطن فیملی کو بھی بحفاظت نکال لیا، آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، البتہ وہاں مقیم فیملی کا سربراہ اور اس کا بیٹا دھوئیں سے متاثر ہوئے تھے، جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال لے جایا گیا، جرمن حکام نے اب متاثرہ فیملی کو دوسرے قریبی گاوں میں منتقل کردیا ہے،جبکہ آگ لگنے کی تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہیں، ابتدائی تحقیقات میں کسی شرپسندی کے شواہد نہیں ملے، اس لئے ہوسکتا ہے کہ کسی تکنیکی خرابی کی وجہ سے آگ لگی ہو۔ حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے سے 50 ہزار یورو کا نقصان ہوا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.