غیرقانونی تارکین کا راستہ روکنے کیلئے ترکی کا اہم اعلان

0

انقرہ: ترکی نے غیرقانونی تارکین وطن کا راستہ روکنے کے لئے اہم منصوبہ مکمل کرلیا، منصوبے پر 2020 میں کام شروع کیا گیا تھا، یہ منصوبہ اس علاقے میں مکمل کیا گیا ہے، جسے پاکستانی، افغانی اور ایرانی تارکین یورپی ممالک جانے کے لئے زیادہ تر استعمال کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترکی نے غیر قانونی تارکین کا راستہ روکنے کے لئے ایران کے ساتھ سرحد پر دیوار کی تعمیر شروع کی تھی، اس منصوبے پر 2020 میں کام شروع کیا گیا تھا، جس کا مقصد یورپ جانے کی کوشش کرنے والے تارکین کو ترکی کا روٹ استعمال کرنے سے روکنا تھا، افغانستان میں بدلتی صورتحال کے بعد ترکی کو خدشہ تھا کہ افغان مہاجرین بڑی تعداد میں ایران کے راستے ترکی کا رخ کرسکتے ہیں، جس پر اس دیوار کی تعمیر تیز کردی گئی تھی، جبکہ ترک حکومت نے اعلان کیا تھا کہ وہ مزید افغان مہاجرین کو قبول نہیں کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:ڈنکی لگا کر یورپ جانے والے کیلئے نئی مشکل، ترکی نے کس منصوبے پر کام شروع کردیا، جانئے

اب ترک حکام نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے ساتھ سرحد پر 145 کلومیٹر طویل سرحدی دیوار کی تعمیر مکمل ہو گئی ہے، جس سے غیر قانونی مہاجرین اور اسمگلنگ روکنے میں مدد ملے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.