برلسکونی کا نیا روپ

0

روم: مختلف تنازعات میں گھرے سابق اطالوی وزیراعظم برلسکونی اب ملک کا صدر بننے کے خواہش مند ہیں، 85 سالہ اطالوی رہنما نے اس کے لئے خاموش مہم شروع کر رکھی ہے، اور اب وہ نئے روپ میں سامنے آئے ہیں، جس کا بظاہر مقصد ان کی عمر پر اعتراض کرنے والوں کو جواب دینا معلوم ہوتا ہے۔

دوسری طرف ایک اہم اطالوی رہنما ماتیو سالوینی نے بھی ان کی حمایت کا اشارہ دے دیا ہے، جی ہاں برلسکونی نے اپنے سے 53 برس چھوٹی گرل فرینڈ کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کی ہیں، یہ نئی گرل فرینڈ ان کی اپنی جماعت کی رکن پارلیمان 32 سالہ مارٹا فیسکینا ہیں، اس سے پہلے 2020 میں ان کی دوستی فرانسیسکا پسکالی کے ساتھ تھی، جن کی عمر 34 سال تھی، برطانوی اخبار ’’ڈیلی میل ‘‘ کے مطابق سوشل میڈیا پر نئی گرل فرینڈ کے ساتھ جاری کی گئی تصاویر برلسکونی کی جانب سے صدارتی مہم کا حصہ ہے، سابق وزیراعظم برلسکونی اطالوی سیاست کا اہم لیکن متنازعہ کردار سمجھے جاتے ہیں، جن کے خلاف جوان لڑکیوں کی پارٹیوں اور ٹیکس چوری سمیت کئی کیس بنے اور کچھ ابھی تک چل رہے ہیں، 2 کیسوں میں انہیں ماتحت عدالتوں سے سزا بھی ہوئی ، لیکن اپیل میں بچت ہوگئی ، اس کے علاوہ ان کیسوں کے دوران اکثر ان کے بیمار ہونے کی خبریں بھی سامنےآتی ہیں۔

 

سروے میں کون آگے؟

اٹلی میں نئے صدر کا انتخاب 24 جنوری کو ہونے جارہا ہے، جس میں پارلیمان کے علاوہ ریجنل نمائندے ووٹ ڈالیں گے، اطالوی خبر ایجنسی ’’انسا‘‘ نے ایس ڈبلیو جی پول کے حوالے سے بتایا ہے کہ 52 فیصد اطالوی شہری تو وزیراعظم ماریو دراغی کو صدر کے عہدہ پر دیکھنا چاہتے ہیں، تاہم انہیں صدر بنانا مشکل ہے، کیوں کہ ایسی صورت میں حکومتی جماعتوں کا نئے وزیراعظم کے لئے کسی نام پر متفق ہونا مشکل ہوجائے گا، اور الیکشن کرانے پڑسکتے ہیں۔

دوسرے نمبر پر 29 فیصد حمایت کے ساتھ خاتون وزیر انصاف Marta Cartabia سابق وزیراعظم Paolo Gentiloni 28 فیصد حمایت کے ساتھ تیسرے نمبر پر اور سینیٹ چئیرمین Elisabetta Casellati 26 فیصد حمایت کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں، عوامی حمایت کے لحاظ سے برلسکونی بہت نیچے 18 فیصد حمایت رکھتے ہیں، تاہم صدر کا انتخاب ارکان پارلیمان نے کرنا ہے، اور ان کی جماعت کے ایک رکن کے مطابق برلسکونی اس کے لئے ارکان سے بڑے موثر رابطے کررہے ہیں۔

ادھر دائیں بازو کے رہنما لیگا پارٹی کے سربراہ ماتیو سالوینی نے بھی برلسکونی کی حمایت کا عندیہ دیا ہے، انہوں نے کہا کہ میں نے تمام جماعتوں کو دعوت دی ہے کہ وہ بیٹھ کر مشاورت سے متفقہ صدر کا چناؤ کرلیں۔ تاہم پی ڈی کے سربراہ لیٹا اس کے لئے تیار نہیں، انہوں نے کہا کہ برلسکونی تین بار وزیراعظم رہ چکے ہیں، اور عالمی سطح پر جانی پہنچانی شخصیت ہیں، وہ صدر بننے کے لئے موزوں انتخاب ہوسکتے ہیں۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.