گورے نوٹری پبلک نے نوازشریف کا پول کھول دیا

0

لندن: گورے نوٹری پبلک نے نوازشریف کا پول کھول دیا اور ن لیگ کے قائد کی سزائے قید ختم کرانے کیلئے بنایا گیا کھیل مزید بگاڑ دیا۔ دوسری طرف حکومتی رہنماؤں کو بھی لیگی قیادت کو آڑے ہاتھوں لینے کا نیا موقع مل گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تو عام طور پر کہا جاتا ہے کہ “سب چلتا ہے” اور یہاں طاقتور لوگوں کے راز کھولنا بھی آسان نہیں ہوتا۔ لیکن یورپی ممالک میں تو آپ کسی پر دباو نہیں ڈال سکتے۔ اور طاقت ور ترین افراد کے بارے میں بھی بات کی جاسکتی ہے۔ ایسا ہی کچھ ن لیگ کے قائد نواز شریف کے ساتھ ہوا ہے۔ جن کے حق میں گزشتہ ماہ اچانک گلگت بلتستان میں ان کے اپنے لگائے گئے سابق چیف ججج رانا شمیم کا بیان حلفی سامنے آیا۔ جو لندن سے نوٹرائز کرایا گیا تھا۔ اس بیان حلفی میں دعوی کیا گیا تھا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے رانا شمیم کے سامنے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج کو فون کرکے 2018 کے الیکشن تک نوازشریف اور مریم کی ضمانت منظور نہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔ اگرچہ یہ حلف نامہ پہلے دن سے متنازعہ ہوگیا تھا۔ کیوں کہ جس جج کی طرف اشارہ کیا گیا تھا۔ وہ ان تاریخوں میں ملک میں ہی نہیں تھے۔ پھر وہ معزز جج ضمانت والے بینچ کا بھی حصہ نہیں تھے۔ اس معاملے پر اسلام آباد ہائیکورٹ بھی از خود نوٹس لے کر رانا شمیم اور خبر شائع کرنے والوں کے خلاف سماعت کر رہی ہے۔

تاہم رانا شمیم کے حلف نامہ اب مزید متناز عہ ہوتا نظر آرہا ہے۔ کیوں کہ لندن میں اسے نوٹرائز کرنے والے برطانوی نوٹری پبلک چارلس ڈی گو تھری نے پاکستانی انگریزی اخبار ایکسپریس ٹریبیون سے بات چیت میں یہ انکشاف کیا ہے کہ حلف نامہ کو نوٹرائز کرنے کی کارروائی لندن میں شریف فیملی کی ملکیت جگہ پر ہوئی تھی۔ برطانوی سالیسٹر کے مطابق لندن کے علاقے مار بل آرچ میں اسٹین ہوپ کے جس دفتر میں رانا شمیم کا حلف نامہ انہوں نے نوٹرائز کیا تھا۔ وہ فلیگ شپ کمپنی کی ملکیت ہے۔ جس کے ڈائریکٹر حسن نواز ہیں۔ اس دفتر میں ن لیگ کے اجلاس بھی ہوتے ہیں۔برطانوی سالیسٹر نے مزید انکشاف کیا کہ حلف نامہ پر رانا شمیم کے دستخط کرانے کے موقع پر نوازشریف خود بھی وہاں موجود تھے۔ اور وہ رانا شمیم کے قریبی دوست لگ رہے تھے۔
حکومتی ردعمل
وزراء اور حکومتی رہنماؤں نے برطانوی سالیسٹر کے انکشاف پر کہا ہے کہ پھر ثابت ہوگیا شریف خاندان سسلین مافیا کی طرح ہے۔ وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئٹ میں کہا کہ
رانا شمیم نے جسٹس ثاقب نثار اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج صاحبان کیخلاف حلف نامہ نواز شریف کے دفتر میں ان کے سامنے Notarise کرایا، نئےانکشافات نےایک بار پھر شریف فیملی کو سیسیلین مافیا ثابت کیا ہے کہ کس طرح وہ ایک مافیا کی طرح عدالتوں سمیت اداروں کو بلیک میل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ لالچ، دھونس دھمکی مافیاز کے بڑے ہتھیار ہیں، ان کا کام ہے کہ لالچی، بکاؤ بندوں کو اپنے ساتھ ملاؤ (جمہوریت کے چاروں ستونوں میں سے چن چن کر) انہیں عہدے دو، اداروں کے سربراہ بناؤ، ملکی خزانے سے انہیں نوازو، اور اگر کوئی اپنی کرپشن بچانے کے لئے نہ بکے تو دھونس اور دھمکی چلاؤ، بلیک میل کرو۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.