ٹرمپ کو بھی الیکشن میں دھاندلی کا خوف ستانے لگا

0

نیویارک: اپوزیشن ڈیموکریٹ کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی صدارتی الیکشن میں دھاندلی کا خدشہ ظاہر کردیا ہے، یہ پہلی بار ہے کہ دونوں امریکی جماعتوں کی قیادت الیکشن سے 4 ماہ قبل ہی دھاندلی کے خدشات کا اظہار کرنے لگی ہیں۔

صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ الیکشن جیتنے جارہے ہیں، تاہم انہیں خدشہ ہے کہ ای میل ووٹنگ کے ذریعہ دھاندلی کرکے انہیں ہرانے کی کوشش کی جاسکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا ڈیموکریٹس دھوکہ دہی اور چوری کرتے ہیں، وہ ہمارے اکثریتی علاقوں میں بیلٹ کارڈز ارسال نہیں کرتے، اسی لئے وہ ای میل ووٹنگ کی مخالفت کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو بائیڈن کو وہ ہیلری کلنٹن سے کمزور امیدوار سمجھتے ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ ڈیموکریٹس لاک ڈاون کے نام پر معیشت کو بند رکھنا چاہتے ہیں۔

دوسری جانب سابق مشیر سلامتی جان بولٹن کی طرف سے چین سے مدد لینے کے الزام کے بعد ٹرمپ نے تاثر زائل کرنے کیلئے چین کیخلاف پہلے سے سخت بیان جاری کیا ہے اور کہا ہے کہ چین کے ساتھ اقتصادی روابط سمیت ہر طرح کے تعلقات مکمل طور پر ختم کرنے کا آپشن موجود ہے۔

ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ ہم یہ اختیار کسی بھی وقت استعمال کرسکتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.