اٹلی کی سیاحتی صنعت کو 3 ارب یورو نقصان کا خدشہ 

0

میلان:کورونا بحران کی وجہ سے اٹلی کی سیاحتی صنعت کو 3 ارب یورو سے زیادہ کے نقصان  کا سامنا ہے۔

فلورنس سینٹر برائے ٹورزم اسٹدی کے نئے سروے  کے  مطابق  کورنا وائرس کی وجہ سے سیاحوں کی آمد میں کمی کے باعث آمدن میں 3 ارب 20 کروڑ یوروکی کمی  کا خدشہ ہے،سیاحوں کی جانب سے اٹلی کا رخ نہ کرنے کی وجہ سے سب سے زیادہ ہوٹل  انڈسٹری متاثر ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس دنیا بھر سے 6 کروڑسےزائد سیاحوں نے اٹلی کا رخ کیا تھا، لیکن اس سال ان کی تعداد میں ایک کروڑ سے زائد کی کمی ہوسکتی ہے۔

سیاحتی صنعت کی ایسوسی ایشن  کے صدر ویتوری میسینا کا کہنا ہے سیاحتی صنعت کی آمدن میں کمی تو متوقع تھی، لیکن اگر حالات اسی طرح مایوس کن رہے تو یہ سال ہمارے لئے تاریخ  کا بدترین سال ثابت ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاحت کا اٹلی کی مجموعی قومی پیداوار میں 13 فیصد حصہ ہے، اس لئے حکومت کواس سیکٹر کی بحالی کیلئے ہمیں ساتھ لے کر پلان بنانا ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.