چوروں کے ڈسے شخص نے بڑی غلطی کردی، خود بھی مشکل میں پھنس گیا

0

روم: وہ کہتے ہیں ناں کہ سانپ کا ڈسا رسی سے بھی ڈر جاتا ہے، ایسا ہی کچھ اٹلی میں ہوا ہے، جہاں چوروں کے ڈسے شخص نے خوفزدہ ہوکر ایسا کام کردیا، کہ اب وہ نہ صرف خود بڑی مشکل میں پھنس گیا ہے، بلکہ دو جانیں بھی چلی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ناپولی کے علاقے via Marseilles میں 53 سالہ Vincenzo Palumbo بیوی اور بیٹی کے ہمراہ گھر میں رہتا ہے، جہاں گزشتہ ماہ اس کے ہاں چوری ہوئی، جس میں اس کی کار بھی چور لے اڑے تھے، اس واردات کے نتیجے میں اس کے ذہن میں چور بیٹھ گئے تھے، اور وہ چوکنا رہنے لگا، پالمبو کے گھر کے قریب فٹبال گراؤنڈ بھی ہے، گزشتہ روز اس گراؤنڈ میں دو نوجوان طالبعلم کھیلنے آئے، وہ کھیل کر واپس جارہے تھے کہ اس دوران انہوں نے کسی وجہ سے کار پالمبو کے گھر کے قریب روکی۔

پالمبو جو پہلے چوروں کا ڈسا ہوا تھا، اس نے گھر کے قریب کار میں دو نوجوانوں کو دیکھا تو انہیں چور سمجھ بیٹھا، اور اپنی گن سے ان پر کئی فائر کردئیے، جس سے دونوں نوجوان طلبا 26 سالہ Giuseppe Fusella اور اس کا 27 سالہ دوست Tullio Pagliaro گولیوں کا نشانہ بن گئے، اطالوی خبر ایجنسی انسا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ جس گن سے فائر کئے گئے ، وہ لائسنس یافتہ ہے، اور یہ کہ وہ فائرنگ کرنے والے پالمبو کی صور ت حال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.