اٹلی میں بونسز کا موسم، بچوں کا بونس کب اور کتنا ملے گا؟، تفصیلات جاری

0

روم: اٹلی میں رہنے والوں کے لئے خوش خبری آگئی، ایک بونس کا آغاز پیر سے ہونے جارہا ہے، جبکہ بچوں کے بونس کے لئے بھی تفصیلات سامنے آگئی ہیں، کس کو بچوں کے کتنے پیسے ملیں گے، اس بارے میں رپورٹ آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی میں قانونی رہنے والے تمام بالغ افراد کے لئے پیر8 نومبر سے 200 یورو کا بونس شروع ہونے جارہا ہے، یہ بونس حمام اور مساج سینٹرز کی خدمات کے لئے حاصل کیا جاسکےگا، بونس سے فائدہ اٹھانے کے خواہشمند براہ راست ان سینٹرز پر بکنگ کراسکیں گے، جہاں وہ مفت 200 یورو کی سروسز حاصل کریں گے، ان کی ادائیگی ان سینٹرز کو حکومت کرے گی، اس بونس سے 60 یوم میں فائدہ اٹھایا جاسکے گا۔ حکومت مجموعی طور پر 53 ملین یورو خرچ کرے گی۔

بچوں کا بونس

اٹلی میں بچوں کے بونس کے حوالے سے بھی اہم تفصیلات سامنے آگئی ہے، بونس کے لئے درخواستیں جنوری میں لینا شروع کی جائیں گی، اور مارچ میں حکومت بونس کی ادائیگی کرے گی، اطالوی سرکاری خبر ایجنسی ’’انسا‘‘ کے مطابق بچوں کا بونس پچھلے سال کے ایزوں کے حساب سے دیا جائے گا، بچوں کی تعداد 2 تک ہونے کی صورت میں کم ازکم بونس 50 یورو جبکہ زیادہ سے زیادہ 180 یورو فی بچہ ہوگا، جتنے ایزے کم ہوں گے ، بونس کی رقم زیادہ ہوتی جائےگی، تاہم تیسرے بچے سے بونس کی رقم فی کس 250 سے 260 یورو فی بچہ ہوجائے گی، خبر ایجنسی کے مطابق اگر شوہر اور بیوی دونوں کام کرتے ہوں گے، تو اس صورت میں بھی بونس کی رقم بڑھادی جائے گی، تاکہ خواتین کے کام کرنے کی حوصلہ افزائی کی جاسکے، ایسے افراد جو ایزے پیش نہیں کریں گے ، انہیں فی بچہ کم ازکم 50 یورو بونس ادا کیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.