غیرقانونی تارکین روکنے کیلئے جرمن حکومت اہم اقدامات کیلئے تیار

0

برلن: غیر قانونی تارکین کی آمد روکنے کے لئے جرمنی کی حکومت متحرک ہوگئی ہے، بیلاروس کے راستے ملک میں غیرقانونی تارکین کا راستہ روکنے کے لئے سخت اقدامات کے بعد اگلے لائحہ عمل کا عندیہ بھی دے دیا، اتاہم ن کا کہنا تھا کہ سرحد بند نہیں کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق بیلاروس کی جانب سے غیرقانونی تارکین کو اپنے ملک میں ویزا فری انٹری کے ذریعہ بلوا کر انہیں یورپی یونین کی سرحد کی طرف بھیجنے کا عمل سب سے زیادہ جرمنی کو مہنگا پڑرہا ہے، جہاں بیلاروس سے پولینڈ کے راستے آنے والے 6 ہزار سے زائد تارکین اب تک پہنچ چکے ہیں، تارکین کی بڑھتی تعداد پر تشویش کا شکار جرمنی حکومت نے اب پولینڈ کی سرحد پر 800 اضافی پولیس اہلکار تعینات کردئیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: تارکین کو روکنے کیلئے جرمن انتہاپسند گروپ کے ارکان پولش سرحد پر پہنچ گئے

جرمن وزیرداخلہ ہرسٹ شوفر کا کہنا ہے کہ ضرورت پڑنے پر ان اہلکاروں کی تعداد میں مزید اضافہ کردیا جائے گا، اس کے علاوہ جرمنی پولینڈ کی سرحد پر چیکنگ کا نظام بھی دوبارہ لاگو کر سکتا ہے، تاہم جرمن اخبار سے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ سرحد بند نہیں کی جائے گی، انہوں نے کہا اس سال بیلاروس اور پولینڈ سے 6 ہزار سے زائد تارکین جرمنی میں داخل ہوچکے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.