پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی عزت افزائی

0

اسلام آباد: پاکستان نے بھارت کو بے عزت کردیا؟، جی ہاں بھارت نے گزشتہ روز 3 دیگر ممالک کے ساتھ  اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کےغیر مستقل رکن کا عہدہ سنبھالا جس پر پاکستانی دفر خارجہ کی جانب سے ناروے، میکسیکو اور آئرلینڈ کو تو مبارکباد دی لیکن بھارت کی شمولیت پر سوال اٹھادیے

پاکستانی دفتر خارجہ نے جمعرات کو سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن بننے پر ناروے، میکسیکو اور آئرلینڈ کو مبارکباد دی، جبکہ بھارت  کے اس  سیٹ پر انتخاب پر کہا کہ نئی دہلی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں میں ملوث ہے، اور وہ اقوام متحدہ  کی قراردادوں پر عمل  کرنے سے بھی انکاری ہے، جس سے اس کی سلامتی کونسل میں بیٹھنے کی اہلیت پر سنجیدہ سوالات اٹھتے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا کہ عالمی برادری کو بھی اس طرف توجہ دینی چاہئے۔

دوسری جانب لداخ معاملے پر بھی پاکستان نے کھل کر بھارت کیخلاف پوزیشن لی ہے اور دوست ملک چین کی حمایت کا واضح اعلان کیا ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ چین نے تنازعہ بات چیت سے حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن بھارت نے اسے سنجیدہ نہیں لیا اور  متنازعہ تعمیرات جاری رکھنے کی کوشش کی، جس کے نتیجے میں دونوں ملکوں کی افواج  میں تصادم ہوا، یہ تصادم ہندوتوا کی بھارتی پالیسی کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے چین کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ لداخ اور تبت کا 3500 کلومیٹر علاقہ متنازعہ ہے، اگر بھارت یہ سمجھتا ہے کہ وہ اس علاقہ پر اپنی حاکمیت جتا لے گا، تو یہ چین کیلئے قابل قبول نہیں ہوسکتا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.