پی آئی اے نے ایک ملک کیلئے کرایہ اتنا کم کردیا کہ یقین نہ  آئے

0

اسلام آباد: پی آئی اے نے ایک ملک کے لئے کرایہ اتنا کم کردیا ہے کہ پہلی بار لوگوں کو سن کر ہوسکتا ہے یقین ہی نہ آئے، یہ کرایہ اندرون ملک سفر کے لئے مقرر کرایوں سے بھی کم ہے، اس ٹکٹ پر آپ کو 30 کلو وزن لے جانے کی بھی اجازت ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان کی قومی ائرلائن پی آئی اے نے متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ کے لئے کم از کم کرایہ ناقابل یقین یعنی 100  درہم تقریباً 4600 مقرر کردیا ہے، یہ کرایہ پاکستان کے مختلف شہروں سے راس الخیمہ جانے والوں یا وہاں سے واپس آنے والوں سے چارج کیا جائے گا، پی آئی اے کی طرف اس کرائے کا اعلان ٹوئٹر پر کیا گیا، جس میں بتایا گیا کہ اب آپ  اسلام آباد اور پشاور سے راس الخیمہ کے لئے کم ازکم 100 درہم میں ٹکٹ بک کراسکتے ہیں، اس ٹکٹ پر آپ کو 30 کلو وزن لے جانے کی بھی اجازت ہوگی۔

پی آئی اے پاکستان کی پہلی ائرلائن ہے، جس نے راس الخیمہ کے لئے پروازیں شروع کی ہیں، اس سے پہلے ائر عربیہ پاکستان اور راس الخیمہ کے درمیان پروازیں چلارہی تھی، واضح رہے کہ راس الخیمہ کے لئے سفر کرنے والے پاکستانی مسافروں کے لئے پاس ٹریک موبائل ایپ یا ویب پورٹل پر رجسٹریشن اور 72 گھنٹوں کے اندر کرایا گیا کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ لازمی ہوتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.