اٹلی میں والد کی لاپرواہی بچوں پر بھاری پڑگئی

0

روم: اٹلی میں باپ کی لاپروائی بچوں کو بھاری پڑگئی، ایک بچی جان سے گئی ، اور بچوں سمیت خود بھی مصیبت کی لپیٹ میں آگیا، پولیس اب سارے معاملے کو دیکھ رہی ہے، لاپرواہی کے مرتکب ہونے پر والد کو بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی کے علاقے بریشیا میں باپ کی غلطی بچوں کو بھاری پڑگئی ، اطالوی خبر ایجنسی کےمطابق بریشیا کے علاقے San Felice del Benaco میں ایک اطالوی شہری شکار سے واپس آیا، اور شاٹ گن ایسی جگہ چھوڑ دی، جہاں گن اس کے بچوں کے ہاتھ آرام سے لگ سکتی تھی، اس کے علاوہ اس سے کارتوس بھی نہ نکالے، اور اس کا نتیجہ اس کے بچوں کو بھگتنا پڑا، جب اس کے 13 سالہ بیٹے نے گن اٹھالی، اور اسے اس میں چھپے خطرے کا احساس ہی نہ ہوسکا، نتیجہ یہ نکلا کہ کھیلتے ہوئے لڑکے سے یہ گن حادثاتی طور پر چل گئی، اور گولی سیدھی اس کی دو سالہ بہن کے سینے پر لگی، جو زخمی ہو کر دم توڑ گئی۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس پہنچ گئے، اور انہوں نے شارٹ گن کو اپنی تحویل میں لے لیا، اس کے ساتھ ہی لاپرواہی کے مرتکب لڑکے کے والد کو بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.