برطانیہ نے پاکستانی مسافروں کیلئے بڑا اعلان کردیا

0

اسلام آباد: برطانیہ سفر کرنے والے پاکستانیوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ اب پاکستانی مسافر اپنے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے ساتھ برطانیہ کا سفر کر سکیں گے، نادرا کی جانب سے جاری ہونے والے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ اب برطانیہ میں قابل قبول ہوں گے، البتہ چینی ویکسین لگوانے والوں کو تاحال اجازت نہیں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ پیر سے کورونا وائرس سے متعلق قوانین میں تبدیلی کرتے ہوئے ‘ایمبر لسٹ’ مکمل طور پر ختم کردے گا اور لندن کی منظورشدہ 4 ویکسین لگوانے والے افراد کو بغیر قرنطینہ اور آئسولیشن کے برطانیہ آنے کی اجازت ہوگی۔ اس حوالے سے پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نادرا کی جانب سے جاری ہونے والے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ اب برطانیہ میں قابل قبول ہوں گے، تاہم چینی ویکسین لگوانے والوں کو تاحال اجازت نہیں ہوگی۔

اس سے قبل برطانیہ اپنی منظور شدہ ویکسین کی فہرست سمیت پاکستان میں لگائی جانے والی کسی بھی ویکسین کو قبول نہیں کرتا تھا۔ برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ برطانیہ ریڈ لسٹ میں شامل نہ کیے گئے ممالک کے ان مسافروں کو اجازت دے گا جنہوں نے ایسٹرازینیکا، جونسنز اینڈ جونسنز، موڈرنا یا فائزر ویکسن لگوائی ہو۔

کرسچن ٹرنر نے یہ بھی تسلیم کیا کہ پاکستان کا ریڈ لسٹ میں ہونا انتہائی مایوس کن تھا کیونکہ اس نے دونوں ممالک کے لوگوں کے درمیان رابطے کو روک دیا تھا جس کی وجہ سے ہر کسی کو نقصان اٹھانا پڑا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.