اٹلی میں بھی “پھولن دیویاں” پکڑی گئیں

0

روم: مشہور بھارتی ڈاکو پھولن دیوی اتنی مشہور ہوئی تھی کہ آج تک بھارت اور پاکستان میں خواتین ڈکیتوں کے لئے پھولن دیوی کا استعارہ میڈیا میں استعمال کیا جاتا ہے، اب اٹلی میں بھی خواتین چوروں اور لٹیروں کا ایک گروہ سامنے آیا ہے، گروہ میں شامل خواتین بڑی ہوشیاری سے اور بہانے تراش کر گھروں میں داخل ہوتی تھیں، اور پھر وہاں سے سامان لے اڑتی تھیں۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی کے ریجن امبریا میں واقع علاقے Assisi کی پولیس نے 6 رکنی خواتین گروہ کو گرفتار کیا ہے، جو کئی گھروں پر جھاڑو پھیر چکی تھیں، اور پولیس کو ان کی کافی عرصہ سے تلاش تھی، اطالوی خبر ایجنسی نے پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ گروہ میں 22 سال سے لے کر 40 برس عمر تک کی خواتین شامل ہیں،جن میں کچھ چوری اور لوٹ مار کی ماہر تھیں، گھروں کی ریکی کے لئے یہ خواتین ہونے کا فائدہ اٹھاتی ہیں، کبھی یہ واش روم جانے کے بہانے کسی گھر میں داخل ہوتیں، اور کبھی پھیری والی بن کر سامان دکھانے کےبہانے کسی گھر میں گھس جاتیں۔

اس کے بعد جہاں یہ موقع پاتیں گھر کو لوٹ کر رفو چکر ہوجاتیں، ان کا زیادہ نشانہ وہ گھر بنتے تھے، جہاں اکیلے بزرگ رہتے ہیں، اس گروپ کی خواتین نے اپنے کام بانٹے ہوئے تھے، کچھ واردات کرتیں، کچھ باہر پہرہ دیتیں، اور کچھ لوٹا ہوا سامان منتقل کرنے کا کام کرتی تھیں، اسی طرح لوٹا ہوا قیمتی سامان بیچنے کا کام بھی خواتین خود کرتی تھیں، جس کے لئے انہوں نے مردوں کے گینگ سے بھی تعلقات رکھے ہوئے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.