بڑھکیں مارنے والے مودی اور امیت شاہ کو چپ لگ گئی، سوشل میڈیا پر مذاق

0

دہلی:چین کے ہاتھوں فوجیوں کی لاشیں اٹھانے اور بدترین رسوائی کے بعد بڑھک باز بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور ان کے ساتھی امیت شاہ کی خاموشی پر بھارت میں سوال اٹھائے جارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چین اور بھارتی فوج کے درمیان ہونے والے تصادم کے دوران بڑی تعداد میں بھارتی فوجی مارے جانے کے باوجود مودی نے اس معاملے پر ایک سطری بیان بھی جاری نہیں کیا اور اس کے بجائے وہ ایشیا میں شیروں کی نئی مردم شماری پر بات کرتے دکھائی دئیے جبکہ ریاستی وزرائے اعلیٰ کےاجلاس سے ورچوئل خطاب میں بھی انہوں نے صرف کورونا پر بات کی۔

اسی طرح ان کے قریبی ساتھی اور وزیرداخلہ امیت شاہ جو کچھ عرصہ قبل الیکشن مہم کے دوران چین سے اکسائی چن کا علاقہ واپس لینے کیلئے اپنی جان قربان کرنے کے دعوے کررہے تھے،چین کے ہاتھوں فوجیوں کی ہلاکت اور بڑا علاقہ کھونے پر انہیں بھی چپ لگ گئی ہے۔

بھارتی سوشل میڈیا پر ان کا مذاق اڑایا جارہاہے اور بی جے پی کے حامی ریٹائرڈ فوجی افسران نے بھی حکومت کی خاموشی پر اسے آڑے   ہاتھوں لینا شروع کردیا ہے۔

بی جے پی کی مرکزی قیادت سے زیادہ تو ان کے لداخ سے تعلق رکھنے والے کونسلر نےدکھائی ہے،لیہہ ہل ڈویلپمنٹ کونسل کے رکن کونچک نےبیان دے کر کم ازکم یہ اعلانیہ تسلیم کرلیا ہے کہ چین نے بھارت کے بڑے علاقے پر قبضہ کرلیا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.