یونان کے قریب تارکین کی کشتی سمندر میں پھنس گئی، مسیحا کون بنا؟

0

ایتھنز: یورپ آنے کی کوشش میں یونان کے سمندر میں ایک کشتی مشکل میں پھنس گئی ، کشتی میں پانی بھرنے لگا، تاہم اس دوران وہاں سے گزرنے والے ایک کارگو جہاز کی نظر ان پر پڑگئی ، جس نے یونانی کوسٹ گارڈ کے لئے الارم بجادیا، ہیلی کاپٹر بھی امدادی کارروائی کے لئے طلب کرلئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق یونان کے جنوبی مغربی پانیوں میں ایک کشتی میں سوار 150 تارکین وطن کو سمندر سے بچا لیا گیا ہے۔ یونانی کوسٹ گارڈز کے مطابق مارشل جزائر میں رجسٹرڈ ایک کارگو جہاز نے مشکل میں پھنسی اس کشتی کے بارے میں حکام کو اطلاع دی تھی۔ اس کشتی میں سوار ایک خاتون کے پانی میں گرنے کی بھی اطلاع دی گئی ،جس کے بعد یونانی ایئر فورس اور بحریہ کے ہیلی کاپٹرز اور وہاں گشت کرتی کوسٹ گارڈ کی کشتیوں نے ریسکیو آپریشن شروع کردیا۔ تاہم کارگو جہاز نے کشتی میں سوار 150 تارکین کو پہلے ہی بچالیا ،ا ور انہیں جہاز پر منتقل کردیا تھا۔

ریسکیو کیے گئے افرادکی قومیت کے بارے میں تا حال اطلاعات جاری نہیں کی گئی ہیں۔ جبکہ سمندر میں گرنے والی خاتون کی لاش بھی نہیں ملی ، اس کے علاوہ مزید جانی نقصان کے بارے میں بھی کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی ، کارگو جہاز کی جانب سے بچائے گئے 150 تارکین کو یونانی جزیرے کریٹ منتقل کردیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.