اٹلی میں بجلی، گیس بلوں سے پریشان افراد کیلئے ’’انرجی بونس‘‘ کی خوشخبری، کسے ملےگا؟

0

روم: اٹلی میں بجلی اور گیس کے بڑھےے بلوں کے ستائے ہوئے لوگوں کے لئے اچھی خبر ہے کہ حکومت نے کم آمدنی والے افراد کو بلوں کی ادائیگی کے لئے مدد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جسے ’’انرجی بونس‘‘ کا نام دیا جارہا ہے ، اس دوران وزیراعظم ماریو دراغی نے بھی 3 ارب یورو کی سبسڈی کا اعلان کیا ہے.

تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں تیل و گیس کی ریکارڈ قیمتوں کی وجہ سے دنیا بھر میں جاری بالخصوص توانائی کے شعبے کی مہنگائی سے ہر ملک پریشان نظر آرہا ہے، ایسے میں اٹلی میں جہاں پہلے چند ماہ کےدوران بجلی کافی مہنگی ہوچکی ہے، اب اکتوبر سے اس میں مزید 40 فیصد اضافے کی تیار ی کا عندیہ دیا گیا ہے، جس سے لوگ بہت پریشان ہیں، تاہم اطالوی وزیراعظم نے اب بجلی اور گیس کے بل کچھ قابو میں رکھنے کے لئے 3 ارب یورو کی سبڈی کا اعلان کیاہے، ان کا کہنا ہے کہ ہم بالخصوص کم آمدنی والے گھرانوں کوبلوں کی مدمیں یہ مدد فراہم کریں گے۔

سبسڈی کسے ملے گی؟

اطالوی سرکاری خبر ایجنسی نے وزرا کونسل کے حوالے سے بتایا ہے کہ بجلی اور گیس بلوں پر سبسڈی کے لئے جس ڈگری کو گرین لائٹ دی گئی ہے، اس کے تحت کم آمدن والے اور بیمار افراد کو اکتوبر سے دسمبر کے دوران 450 ملین سوشل بونس کی مد میں دئیے جائیں گے، اس ’’انرجی بونس‘‘ سے 30 لاکھ سے زائد افراد کو فائدہ ہوگا، اس بونس کے لئے وہ لوگ اہل ہوں گے ، جن کے سالانہ ایزے 8265 یورو سے کم ہوں گے، اس کے علاوہ ایسے گھرانے جہاں کم از کم 4 بچے ہوں ، اور ان کے ایزے 20 ہزار سالانہ ہوں ، انہیں بھی یہ بونس ملے گا، اسی طرح بیمار اور کم پنشن والے بھی اس کے اہل ہوں گے.

Leave A Reply

Your email address will not be published.