اٹلی میں تارک وطن کی دکان میں ڈکیتی، مزاحمت پر زخمی بھی ہوگیا

0

روم: اٹلی میں ایک ایشیائی تارک وطن نے اپنی دکان پر ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت کی، جس پر لٹیرے نے اس پر حملہ کردیا، اور وہ شدید زخمی ہوگیا، پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے، جبکہ ڈاکو کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے، اور اس سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی کے شہر PARMA میں بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے 42 سالہ تارک وطن نے دکان کھولی ہوئی ہے، اتوار کے روز وہ Salsomaggiore Terme کے علاقے میں واقعہ دکان پر بیٹھا تھا کہ اس دوران ایک لڑکا وہاں داخل ہوا، جس نے ہاتھ میں چاقو پکڑا ہوا تھا، لڑکے نے چاقو بنگلہ دیشی تارک وطن کی گردن پر رکھ لیا اور کیش حوالے کرنے کو کہا، اطالوی خبر ایجنسی نے پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ دکاندار نے کیش لٹیرے کے حوالے کردیا، لیکن جیسے ہی وہ کیش لے کر وہاں سے فرار ہونے لگا، تارک وطن اس کے گلے پڑ گیا، اور اسے گرالیا، تاہم لڑکے نے اس دوران ہاتھ میں موجود چاقو بنگلہ دیشی تارک وطن کے گلے پر پھیر دیا، جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔

اس کے بعد ڈاکو لڑکا وہاں سے فرار ہوگیا، بنگلہ دیشی تارک وطن کو لوگوں نے اسپتال پہنچایا، جہاں خوش قسمتی سے اس کی جان بچ گئی ، کیوں کہ چاقو کا زخمی گردن میں زیادہ گہرا نہیں لگا تھا، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اگر زخمی چند سینٹی میٹر بھی مزید گہرا ہوتا تو جان جاسکتی تھی، دوسری طرف پولیس نے سی سی ٹی وی کیمرے کے مدد سے ڈکیتی کرنے والے اطالوی لڑکے کو شناخت کرکے گرفتار کرلیا ہے، کارا بیری پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی عمر 15 برس ہے، جس سےپوچھ گچھ کی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.