اوورسیز سمیت تمام پاکستانی گھر بیٹھے شناختی کارڈ بنواسکیں گے، نئی ایپ متعارف

0

اسلام آباد: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے آن لائن شناختی کارڈ بنوانے کے لئے موبائل ایپ تیار کرلی ہے، جس سے اوورسیز پاکستانیوں سمیت تمام پاکستانی اب گھر بیٹھے اپنا شناختی کارڈ بنواسکیں گے، انہیں نادرا دفاتر جانے اور وہاں لگی لمبی قطاروں میں کھڑا ہونے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

تفصیلات کے مطابق نادار کے نئے چئیرمین طارق ملک نے جعلسازی سے شناختی کارڈ بنوانے والےافراد کا سراغ لگانے والا نظام بنانے کے بعد ایک اور کامیابی حاصل کی ہے، اور ایسی ایپ تیار کرلی ہے، جس میں انگلیوں کے نشانات بھی موبائل فون کے ذریعہ حاصل کئے جاسکیں گے، پاکستانی بیرون ملک ہوں یا ملک کے اندر، اب وہ اس ایپ کے ذریعہ گھر بیٹھے شناختی کارڈ بنواسکیں گے، وزیراعظم عمران خان نے نادراکی آئی ٹی لیب میں تیار کی گئی دنیا کی جدید ترین ٹیکنالوجی پر مبنی پاک آئیڈینٹٹی ایپ کا افتتاح کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین نادرا طارق ملک کے موبائل ایپ کے جدید خیال کو سراہتے ہوئے کہا کہ چیئرمین نادرا طارق ملک نے انتہائی قلیل وقت میں ایپ کی تیاری مکمل کرنے اور پاکستان کو یہ ٹیکنالوجی متعارف کرانے والا دنیا کا پہلا ملک بنا دیا،  اس موقع پر چیئرمین نادرا نے ادارے کے سافٹ وئیر انجنیئرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ تمام کاوشیں وزیراعظم پاکستان کے ڈیجیٹل پاکستان وژن کو عملی جامہ پہنانے کی طرف کے ایک اہم پیش قدم ہے۔جوکہ سہولیات کی فراہمی ایک نئے دور کا آغاز کے ساتھ ساتھ معیشت کے کئی شعبوں میں بھی انقلاب برپا کرے گی۔

اس ایپ کی بدولت پاکستان دنیا میں یہ ٹیکنالوجی متعارف کرانے والا پہلا ملک بن گیا ہے، جہاں صارفین اپنے اسمارٹ موبائل فون کے کیمرہ کی مدد سے نہ صرف فنگرپرنٹ لے سکیں گے، بلکہ تصویر اور دیگر دستاویزات بھی سکین کر کے اپ لوڈ کرسکتے ہیں۔

نئی موبائل ایپ کی سب سے اہم خصوصیت اس میں موجود موبائل کیمرے کے ذریعے بائیو میٹرک یعنی انگلیوں کے نشان کے حصول کی سہولت ہے، جس کی بدولت شہریوں کو آن لائن شناختی کارڈ بنوانے میں پیش آنے والی سب سے بڑی مشکل دور ہوجائے گی۔ اس موقع پر چیئرمین نادرا طارق ملک نے نادرا کے سافٹ وئیر انجنیئرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ تمام کاوشیں وزیراعظم کے ڈیجیٹل پاکستان وژن کو عملی جامہ پہنانے کی طرف کے ایک اہم پیش قدم ہے۔ آن لائن شناختی کارڈ بنوانے کے علاوہ یہ ٹیکنالوجی معیشت کے لاتعداد دیگر شعبوں میں بھی انقلابی پیشرفت کا باعث بن سکتی ہے۔ جن میں بائیومیٹرک تصدیق کی ضرورت پڑتی ہے مثلاً ای گورننس، ای کامرس، مالی شمولیت کے مختلف پروگرام مثلاً احساس پروگرام، کامیاب جوان پروگرام وغیرہ،وہ اس سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں، جن کے صارفین انہیں گھر بیٹھے اپنی شناختی معلومات فراہم کر سکتے ہیں اور بائیومیٹرک تصدیق کے ذریعے تمام ضروری کارروائی کو مکمل کر سکتے ہیں۔

اسی طرح ایمیزون اور پے پال جیسے بڑے آن لائن عالمی اداروں کا اعتماد بھی بڑھے گا۔ موبائل ایپ نادرا https://id.nadra.gov.pk پورٹل سے منسلک کی جائے گی۔اپنے سمارٹ فون پر اینڈرائیڈ موبائل فون استعمال کرنے والے صارفین Play Store جبکہ آئی فون موبائل استعمال کرنے والے صارفین App Store سے PAK IDENTITY ا یپ ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

نادرا تصدیقی نظام

اس سے قبل نادرا نے شناختی کارڈ کی تصدیق وَ تجدید کے نئے نظام کا اجراء گزشتہ دنوں کیا تھا، نئے نظام کی بدولت ہر پاکستانی تصدیق کر سکتا ہے کہ ان کے خاندان میں کوئی اجنبی یا غیرمتعلقہ فرد تو رجسٹرڈ نہیں ہے، اس کے لئے کوئی بھی پاکستانی نادرا میں اپنے رجسٹرڈ موبائل نمبر سے 8009 پر اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر بمعہ تاریخ اجراء ایس ایم ایس کر کے اپنے خاندان کی معلومات لے سکتا ہے۔ معلومات اگر درست نہ ہوں یا خاندان میں کسی اجنبی یا غیرمتعلقہ فرد کا نام شامل ہو تو نادرا کو مطلع کرنے کے لئے جواب میں 1 لکھ کر ایس ایم ایس کیا جاسکتا ہے،جس پر نادرا کا نمائندہ اس متعلق آپ سے رابطہ کرے گا۔ تمام معلومات درست ہوں تو 2 لکھ کر ایس ایم ایس کرنا ہوگا، جس سے نادرا کو معلومات درست ہونے کی تصدیق ہوجائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.