پاکستان کا معاشی میدان میں پھر چھکا، ٹیکس وصولی کا ہدف پار کرلیا

0

اسلام آباد: پاکستان کیلئے معاشی محاذ پر اچھی خبر آئی ہے، ایسے وقت میں جب دنیا کے ترقی یافتہ ممالک بھی کرونا وبا کی وجہ سے معاشی گرداب میں پھنسے ہوئے ہیں، نئے مالی سال کے دوسرے ماہ بھی ایف بی آر نے ہدف سے زیادہ وصولی کرلی ہے، جو ملک میں اقتصادی سرگرمیوں میں تیزی کی عکاسی کرتا ہے۔

فیڈرل بورڈ آ ف ریونیو نے مالی سال کے دوسرے ماہ  یعنی اگست میں 434 ارب کی وصولیاں کی ہیں، جو ہدف سے 85 ارب روپے زائد ہیں، جبکہ جولائی، اگست دونوں ماہ کی وصولیاں 850 ارب ہوگئی ہیں، جو ہدف سے 150 ارب زیادہ ہیں، ایف بی آر نے مالی سال کے پہلے دو ماہ میں جو ہدف مقرر کیا تھا، ٹیکس وصولیاں اس سے 123 فیصد زیادہ رہی ہیں، حالاں کہ اس دوران ملک کے معاشی مرکز کراچی میں سندھ حکومت نے وفاق کی مخالفت کے باوجود ایک ہفتہ کا مکمل لاک ڈاؤن لگایا تھا، جس سے ملک کا معاشی پہیہ شدید متاثر رہا، جبکہ اس دوران عیدالاضحیٰ اور محرم کی  تعطیلات بھی گزری ہیں۔

ٹیکس وصولیوں میں اضافے سے حکومت کو ایک طرف قرضوں پر انحصار کم کرنے میں مدد ملے گی تو دوسری جانب ترقیاتی کاموں کے لئے زیادہ وسائل میسر آئیں گے، معاشی ماہر مزمل اسلم نے ایف بی آر کی طرف سے ہدف سے زائد وصولیوں کو اطمینان بخش اور خوشگوار خبر قرار دیا ہے، انہوں نے کہا کہ مجھے پہلے دن سے یقین تھا کہ ایف بی آر سالانہ ٹیکس ہدف 5.829 کھرب نہ صرف حاصل کرے گا، بلکہ اس مالی سال میں ہدف سے زیادہ وصولیاں ہوں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.