اٹلی میں لوگوں کو ٹی وی بونس راس آگیا، ٹی وی کی فروخت میں کئی گنا اضافہ

0

روم: اٹلی میں حکومت کی جانب سے عوام کو دیا گیا ٹی وی بونس لوگوں کو راس آگیا، بونس سے فائدہ اٹھانے کے لئے لوگ جوق در جوق ڈیلرز سے رابطہ کررہے ہیں، اور پرانے ٹی وی واپس دے کر نئے ٹی وی حکومت کی طرف سے دی گئی 20 فیصد سبسڈی کے ساتھ حاصل کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اطالوی حکومت نے 22 دسمبر 2018 سے پہلے خریدے گئے پرانے ٹی وی ختم کرنے کے لئے گزشتہ پیر سے ٹی وی بونس کا آغاز کیا تھا، اور اس کے لئے250 ملین یورو کی رقم مختص کی تھی، جس میں ضرورت پڑنے پر مزید اضافے کا بھی وعدہ کیا گیا، اسکیم کے تحت پرانے ٹی وی ڈیلر کو واپس کرکے نیا ٹی وی لینے پر حکومت 20 فیصد رقم اپنے پاس سے دے رہی ہے، تاہم سبسڈی کی زیادہ سے زیادہ حد 100 یورو رکھی گئی ہے، اس سے زیادہ رقم حکومت نہیں دے گی۔

یہ بھی پڑھیں: اٹلی میں ٹی وی بونس شروع ہوگیا، کیسے فائدہ اٹھائیں ؟

اٹلی میں الیکٹرانک مصنوعات فروخت کرنے والے ڈیلرز کی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ٹی وی بونس پر عوام نے زبردست ردعمل دیا ہے، اور جدید ٹی وی سیٹوں کی فروخت میں 4 گنا اضافہ ہوا ہے، ٹی وی کی اوسط قیمت 500 یورو تک ہے، جس میں بونس کا 100 یورو حکومت دے رہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.