فرانس سے 3 بیٹیوں سمیت فرار تارک وطن اٹلی میں پکڑا گیا؟

0

روم: فرانس سے اپنی تین بیٹیوں سمیت فرار ہوکر آنے والا تارک وطن اٹلی میں پکڑا گیا، مذکورہ تارک وطن اپنی بچیوں کے ہمراہ اپنے آبائی وطن جانے کے لئے کوشش کررہا تھا، تاہم فرانسیسی وارنٹ پر اسے گرفتار کرلیا گیا ہے، اطالوی پولیس نے تارک وطن کو Trapani کے قریب بس اڈے سے پکڑا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی کے علاقے سسلی میں پولیس نے فرانسیسی وارنٹ پر ایک تارک وطن کو گرفتار کرلیا ہے، جو جنوبی فرانس کے ایک گاؤں سے اپنی تین بیٹیوں کو لے کر پہنچا تھا، حکام کے مطابق یہ بچیاں اپنی ماں کی تحویل میں تھیں، لیکن ان کا تارک وطن والد انہیں اٹلی لے کر پہنچا اور وہاں سے اپنے آبائی ملک تیونس جانے کی کوشش کررہا تھا، اطالوی پولیس نے تارک وطن کو Trapani کے قریب بس اڈے سے پکڑا ہے، جہاں سے وہ بس میں سوار ہونے کیلئے کوشاں تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اٹلی میں انوکھی چوریاں کرنے والا تارک وطن پکڑا گیا

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار شخص پر تین ساتھیوں کے ہمراہ فرانس میں ڈکیتی اور اس دوران خاتون سے زیادتی کا بھی الزام ہے، فرانسیسی پولیس نے ملزم کے خلاف ڈکیتی، خاتون سےزیادتی اور بچیوں کو اغوا کرنے کے الزام میں عالمی وارنٹ جاری کئے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.