روم: اٹلی کی حکومت نے ٹی وی بونس کا آغاز کردیا ہے، بونس حاصل کرنے کے لئے طریقہ کار کا اعلان کردیا گیا، اطالوی حکومت نے ٹی وی بونس کے طور پر شہریوں کو 250 ملین ابتدائی طور پر دینے کی منظوری دی ہے، جس میں اضافہ بھی کیا جاسکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اطالوی حکومت نے ٹی وی بونس کا آغاز کردیا ہے، بونس کا آغاز پیر سے کیا گیا ہے، اور اس کے لئے ابتدائی طور پر 250 ملین یورو مختص کئے گئے ہیں، جس میں حکام کے مطابق مزید اضافہ بھی کیا جاسکتا ہے، بونس کے لئے اٹلی میں قانونی رہنے والے تمام افراد اہل ہیں، اور اس کا ایزوں سے بھی کوئی تعلق نہیں ہے، اسکیم کے تحت نئے ٹی وی کی خریداری پر حکومت20 فیصد بونس دے گی، تاہم بونس کی زیادہ سے زیادہ رقم 100 یورو ہوگی، اس سے زیادہ رقم بونس کے طور پر نہیں دی جائے گی،
اسکیم کے تحت 22 دسمبر 2018 سے پہلے خریدے گئے ٹی وی سیٹ واپس کرکے نئے جدید ٹی وی سیٹ خریدنے پر حکومت 20 فیصد رقم ادا کرے گی، بونس کی رقم حاصل کرنے کے لئے پرانا ٹی وی سیٹ لے کر ڈیلر کے پاس جانا ہوگا، حکام کا کہنا ہے کہ نئے جدید ٹی وی سیٹ فائیو جی نیٹ ورک سےجڑنے کی صلاحیت کے بھی حامل ہوں گے،