یورپی ملک نے مہاجرین کیلئے خصوصی امیگریشن دفتر قائم کردیا

0

پیرس: یورپی ملک نے افغانستان سے آنے والے مہاجرین کے لئے خصوصی امیگریشن دفتر قائم کردیا ہے، جہاں ان کی پناہ کی درخواستیں پراسیس کی جائیں گی، اس اقدام کا مقصد افغانستان سے آنے والے مہاجرین کو سہولت فراہم کرنا اور ان کے کیس تیزی سے پراسیس کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فرانس نے کابل سے انخلا کرکے آنے والے افغان مہاجرین کی پناہ کی درخواستیں پراسیس کرنے کے لئے خصوصی دفتر قائم کردیا ہے، جو پیر سے کام شروع کررہا ہے، فرینچ آفس برائے امیگریشن اینڈ انٹی گریشن کے مطابق یہ دفتر پیرس پرفیکٹ آفس Paris prefect’s office میں کھولا گیا ہے، فرانس میں اب تک کابل سے انخلا کرکے آنے والے مہاجرین کی تعداد 2500 ہے، جنہیں فرانس پہنچنے کے بعد قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انخلا کے دوران دھوکہ سے یورپی ملک پہنچنے والا افغان نوجوان پکڑا گیا

ان افغان مہاجرین کی پہلی کھیپ اس ہفتے کے اختتام پر قرنطینہ کی مدت پوری کرلے گی، جس پر انہیں قرنطینہ والا ہوٹل چھوڑنے کی اجازت دے دی جائے گی، اور وہ اپنی پناہ کی درخواستیں دائر کرسکیں گے، فرانسیسی حکام کا کہنا ہے کہ پیرس کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی افغان مہاجرین کے لئے امیگریشن دفاتر میں اوقات کار مخصوص کئے جائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.