لاہور: پنجاب حکومت نے ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنے کے لئے اہم فیصلے کی منظوری دے دی ہے، تین بڑے شہروں میں آلودگی سے پاک بسیں چلائی جائیں گی ، جس سے مسافروں کو بھی سہولت ہوگی،
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لئے تین بڑے شہروں میں الیکٹرک بسیں چلانے کی منظوری دے دی ہے، ان میں لاہور،فیصل آباد اوربہاوالپور شامل ہیں، پہلے مرحلے میں لاہور میں الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی، اس حوالے سے پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کا اجلاس وزیراعلیٰ کی صدارت میں ہوا، اجلاس میں پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کا دائرہ کار صوبے کے دور دراز علاقوں تک پھیلانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔