تارکین کی بڑی تعداد اٹلی پہنچ گئی، کشتی ڈوبنے سے جانی نقصان

0

روم: یورپ آنے کی کوشش میں ایک اور کشتی سمندر میں ڈوب گئی ہے، جس سے کئی تارکین کی جانیں چلی گئی ہیں، کشتی میں بچے بھی سوار تھے، جبکہ متعدد کو بچالیا گیا ہے، دوسری جانب اٹلی میں تارکین وطن کی ایک اور بڑی کھیپ پہنچ گئی ہے،

تفصیلات کےمطابق یورپ آنے کی کوشش میں لیبیا سے چلنے والی کشتی سمندر میں ڈوب گئی ہے، اقوام متحدہ کی مہاجرین ایجنسی آئی او ایم کے حکام نے بتایا ہے کہ کشتی ڈوبنے کے بعد سے 16 تارکین وطن لاپتہ ہیں، جن میں بچے بھی شامل ہیں، حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ لاپتہ افراد ڈوب گئے ہیں، یہ حادثہ لیبیا کے زوارا کے ساحل کے قریب پیش آیا ہے، ترجمان نے بتایا کہ کشتی میں 70 تارکین سوار تھے، اور لیبیا کی کوسٹ گارڈ نے 51 افراد کو بچالیا ہے، ایک تارک وطن کی لاش بھی مل گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان سے یورپ جانے والی ٹرانزٹ فلائٹ میں پاکستانی چھپ گیا، پھر کیا ہوا؟

اٹلی میں تارکین کی آمد

دوسری جانب اٹلی میں تارکین وطن کی ایک اور بڑی کھیپ پہنچی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 500 سے زائد تارکین وطن اطالوی جزیرے لمپاڈسیا میں اترے ہیں، اطالوی حکام کے مطابق مجموعی طور پر 13 کشتیاں پہنچی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.