کنٹرول لائن پر بھارت کی چھیڑ چھاڑ، پاک فوج کی جوابی کارروائی پر خاموشی

0

بھمبھر:بھارتی فوج کنٹرول لائن پر شرارتوں سے باز نہ آئی،لائن آف کنٹرول پرباکسر سیکٹر میں آبادی پر فائرنگ کردی جس کے  نتیجے میں شہری زخمی ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی  کرتے ہوئےلائن آف کنٹرول پر باکسر سیکٹر میں شہری آبادی  کو نشانہ بنایا جس کےنتیجے میں گاؤں مہتکا کا رہائشی بابر حسین زخمی ہوگیا۔

فائرنگ سے زخمی ہونے والے شہری کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  پاک فوج نے جوابی کارروائی میں بھارتی پوزیشنوں کو نشانہ بنایا اور ان مورچوں کو خاموش کردیا جہاں سے بھارتی فوجی فائرنگ کررہےتھے،تاہم فوری طور پر بھارتی فوجیوں کے نقصان کا علم نہیں ہوسکا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.