روم: اٹلی کے چھ سے زائد شہروں کے لئے ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا، جبکہ سات شہر اورنج الرٹ پر ہیں، وزارت صحت نے شہریوں کو ہدایت جاری کردی۔
تفصیلات کے مطابق دنیا میں موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ایک طرف چین۔ جاپان۔ جرمنی سمیت کئی ملکوں میں بارشوں اور سیلاب کا سلسلہ دیکھنے میں آرہا ہے تو دوسری جانب کچھ یورپی ملک شدید گرمی کی لپیٹ میں آرہے ہیں۔ اٹلی بھی ان میں شامل ہے۔ اطالوی وزارت صحت نے ایک بار پھر کئی شہروں کے لئے ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا ہے۔ جہاں اتوار سے درجہ حرارت 40 سے اوپر چلا جائے گا۔ ان میں پالیا اور سسلی کے کچھ علاقوں سمیت کتا نیا باری، پیروجیا، پالیرمو، ترستا (triesta)، پسکارا (pescara)، کیمپوباسو(campobasso)، frosinone، شامل ہیں، ان کے علاوہ روم اور بلوونیا سمیت سات شہروں کے لئے اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔