یورپ آنے والے پاکستانیوں کو راستے میں بڑا حادثہ پیش آگیا

0

انقرہ: یورپ آنے کے خواہشمند پاکستانیوں سمیت تارکین کی بڑی تعداد بڑے حادثہ کا شکار ہوگئی، فوری طور پر امدادی کارروائی شروع کردی گئی، زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق یورپ آنے کی خواہش لئے تارکین وطن کی بس کو مشرقی ترکی میں بڑا حادثہ پیش آگیا ہے، ایرانی سرحد کے قریب ترک صوبے وان کے ضلع مرادیہ میں بس کھائی میں جاگری ، جس کےبعداس میں آگ بھڑ ک گئی ، ترک حکام کے مطابق بس میں پاکستانی ، افغان اور بنگلہ دیشی تارکین سوار تھے،حادثے میں کم ازکم 12 تارکین ہلاک اور 26 زخمی ہوگئے ہیں،ترک حکام نے حادثے کی اطلاع ملتے ہیں امدادی کارروائی شرو ع کردی ،ا ور زخمیوں اور ہلاک شدگان کو اسپتال منتقل کیا ، تاہم ان میں سے متعدد تارکین آگ لگنے کے باعث جھلس گئے ہیں، جس سے ان کی شناخت میں بھی مسائل آرہے ہیں، ترک حکام نے بس کے مالک کو گرفتار کرلیا ہے،

ترک ٹی وی پر دکھائے گئے مناظر میں جائے حادثہ پر ریسکیو اہلکار زخمیوں اور لاشوں کو متنقل کرتے دیکھے جاسکتے ہیں، جبکہ تارکین کےبیگ اور دوسرا سامان وہاں بکھرا ہوا ہے، علاقے کے مئیر ارکان سیور اور اعلیٰ حکام بھی موقع پر موجود رہے، اور امدادی کارروائی کی نگرانی کرتے رہے،

Leave A Reply

Your email address will not be published.