اطالوی خزانے میں غیرملکی ورکرز نے کتنے ارب یورو جمع کرائے؟

0

روم: اٹلی میں مقیم تارکین وطن نے اطالوی خزانے میں یورو کے ڈھیر لگادئیے، غیرملکی ورکرز کی طرف سے جمع کرایا گیا ٹیکس بڑھ رہا ہے، اس حوالے سے تھنک ٹینک کی رپورٹ سامنے آگئی ۔

تفصیلات کے مطابق وینس میں قائم Leone Moressa Foundation تھنک ٹینک نے اٹلی کی معیشت میں غیرملکی ورکرز کے کردار پر اہم رپورٹ جاری کردی ہے، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اٹلی میں اس وقت 42 لاکھ سے زائد غیرملکی ورکرز کام کررہے ہیں، اور ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کررہے ہیں، رپورٹ میں 2020 کے انکم ٹیکس گوشواروں کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ غیر ملکی ورکرز نے 60 ارب 20 کروڑ یورو کی آمدن ظاہر کی اور اس پر 9 ارب یورو اطالوی حکومت کو انکم ٹیکس ادا کیا ہے، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 10 برسوں کے دوران غیرملکی ورکرز کی تعداد میں 27 فیصد جبکہ ان کی ظاہر کردہ آمدن میں 31 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غیرملکی ورکرز کا ٹیکس دہندگان میں حصہ 10 فیصد ہے، تاہم آمدن کے لحاظ سے وہ اطالوی شہریوں سے پیچھے ہیں، اور 47 فیصد سے زائد غیرملکی ورکرز جو ٹیکس دے رہے ہیں، ان کی سالانہ آمدن 10 ہزار یورو سے کم ہے۔

علاقوں میں تناسب

اگر اٹلی کے مختلف علاقوں میں غیرملکی ورکرز کی شرح کو دیکھا جائےتو سب سے زیادہ غیرملکی ورکرز ترینتو میں 16 فیصد ہیں، جبکہ اس کے بعد لمباردیا، ایمیلیا رومانیہ ، وینیتواور لازیو میں ہیں، جہاں یہ کل افرادی قوت کا 10 فیصد تک ہیں، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اٹلی میں پیدا ہونے والے ورکرز اور دوسرے ملکوں سے آنے والے ورکرز کی آمدن میں فرق اب بھی بہت زیادہ ہے،اور سالانہ آمدن میں 8 سے 10 ہزار یورو کا فرق ہے، یعنی اطالوی شہریوں کی آمدن 10 ہزار یورو تک زیادہ ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.