حکومت کا بیرون ملک پھنسنے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے آپریشن شروع کرنے کا اعلان

0

اسلام آباد: غیرملکی ائیرلائنز کی جانب سے پروازوں کی منسوخی کے بعد یورپ و امریکا سمیت دیگر ممالک سے ‏‏آنیوالے ہزاروں پاکستانی مسافر مختلف اسٹیشنوں پر پھنس گئے ہیں، جنہیں اب حکومت نے عید سے قبل واپس لانے کے انتظامات مکمل کر ‏‏لیے ہیں، ان پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے کل سے آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہزاروں پاکستانی مہنگے ٹکٹ خریدنے کے باوجود دیار غیر میں محصور ہوگئے ‏‏ہیں اور امریکا، یورپ اور ترکی سمیت کئی ممالک میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد واپسی کی منتظر ہیں ، غیر ‏‏ملکی ایئرلائن کی جانب سے پاکستان کیلئے بکنگ کی گئی، تاہم بعد ازاں ان فلائٹس کو کینسل کردیا گیا، جس کے باعث ہزاروں  پاکستانی بیرون ممالک میں پھنس گئے ہیں،اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے حکومت نے اوور بکنگ کرنے والی ائیرلائنز کو شوکاز نوٹس دے دیا ہے، جبکہ ائیرپورٹس پر پھنسے پاکستانیوں کوواپس لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا دل سمندرپار پاکستانیوں کے ساتھ دھڑکتا ہے، سمندر پار پاکستانی جو مختلف اسٹیشنوں پر پھنسے ہیں ان کا سول ایوی ایشن اتھارٹی کو احساس ہے، ان  دیار غیر میں پھنسے پاکستانیوں کو 18 فلائٹس کے ذریعے وطن واپس لایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پھنسے پاکستانیو ں کی واپسی کےلیےکل سے آپریشن شروع کررہے ہیں، پی آئی اے دبئی، دوحہ اور بحرین سے پاکستان کے لیے 18 ‏پروازیں آپریٹ کرے گی۔ پروازیں گلف ممالک سے لاہور، اسلام آباد اور کراچی کے لیے آپریٹ کی جائیں گی ،پی آئی اے ‏فلائٹ آپریشن کیلئے بوئنگ 777 طیارےاستعمال کرے گا۔ غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ 5 جولائی سے 10 فلائٹس کے ذریعے 3 ہزارسے زائد مسافروں کو واپس لایا جائےگا، 6 سے18 جولائی تک 6 فلائٹس کے ذریعے دوحا سے 2 ہزارسے زائد مسافروں کو واپس لایا جائے گا، 9 جولائی کو 2 فلائٹس سے 700 سے زائد مسافروں کو واپس لایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ  عرب امارات سے 2 ہزار مسافروں کو عید سے پہلے لایا جائےگا، خلیجی ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کو 4 روز میں واپس لایا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.