بریگزٹ جھنجھٹ ختم، برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان اپنی گاڑی پر سفر آسان ہوگیا

0

برسلز: بریگزٹ کے بعد برطانیہ اور یورپ کے درمیان اپنی گاڑیوں میں سفر کرنے والے افراد کے لئے حائل ہوجانے والی ایک بڑی مشکل حل ہوگئی ہے، یورپی یونین نے اہم رعائت کی منظوری دے دی ہے، جس سے سفر کرنے والوں کا خرچہ بھی بچے گا۔

تفصیلات کے یکم جنوری کو بریگزٹ کا عمل مکمل ہونے کےبعد یورپی یونین اور برطانیہ کے درمیان جو نئے رولز نافذ کئے گئے تھے، ان کی وجہ سے برطانیہ سے اپنی گاڑیوں میں یورپ آنے والوں کے لئے نیا درد سر پیدا ہوگیا تھا، اور ان کا خرچہ بھی ہورہا تھا، کیوں کہ نئے رولز کے تحت برطانوی ڈرائیوروں کو یورپی یونین کی حدود میں اپنی گاڑیوں پر آنے سے پہلے گاڑیوں کی اضافی انشورنس کرانی ہوتی تھی، جس میں پیسے کے ساتھ وقت بھی ضائع ہوتا تھا، اس قانون کی وجہ سے بالخصوص برطانوی شمالی آئرلینڈ اور آئرلینڈ کے درمیان سفر میں مشکلات پیدا ہورہی تھیں، تاہم اب یورپی کمیشن نے برطانیہ سے اپنی گاڑیوں میں آنے والے افراد کے لئے یہ شرط ختم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

یورپی کمیشن کا کہنا ہے کہ نئے قواعد کا نفاذ اس منظوری کی یورپی یونین کے سرکاری جنرل میں اشاعت کے 20 روز بعد سے ہوگا، اور توقع ہے کہ آئندہ چند روز میں یہ منظوری سرکاری جنرل میں شائع کردی جائے گی، متوقع طور پر رواں ماہ کے آخر یا اگست کے آغاز میں برطانوی ڈرائیوروں کو یہ سہولت مل جائے گی ، جس کے بعد ان کے لئے فرانس، جرمنی اور اسپین سمیت دیگر یورپی ملکوں میں اپنی گاڑیوں پر آسانی سے جانے کی راہ ہموار ہوجائے گی، ایسوسی ایشن آف برٹش انشورر نے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے، ڈائریکٹر جنرل ہو و ایونز کا کہنا ہے کہ یورپی کمیشن کا فیصلہ مستحسن ہے، اس پر عمل شروع ہونے کےبعد برطانوی ڈرائیورز کو یورپی یونین کا سفر کرنے کے لئے اپنی انشورنس کمپنی سے گرین کارڈ لینے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.