اٹلی میں ویکسین لگوانے والوں کیلئے ’’گرین پاس‘‘ منظور، کیسے ملے گا؟

0

روم: اٹلی نے ویکسین لگوانے والے افر اد کے لئے ’’گرین پاس ‘‘ کی منظوری دے دی ہے، بغیر رکاوٹ سفر سمیت کئی سہولتیں اور آزادی حاصل ہوگی، ’’گرین پاس‘‘ کہاں سے اور کیسے ملے گا، طریقہ کارجاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اطالوی وزیراعظم ماریو دراغی نے ویکسین لگوانے والے افراد کو ’’گرین پاس ‘‘ جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے، جو دستاویزی اور ڈیجیٹل دونوں صورتوں میں حاصل کیا جاسکےگا، ’’گرین پاس ‘‘ یکم جولائی سے پورے یورپ میں تسلیم کیا جائے گا اور اس کے حامل افراد بغیر کسی قرنطینہ و رکاوٹ یورپی یونین کے ممالک میں سفر کرسکیں گے، اس کے علاوہ اٹلی کے اندر بھی انہیں سفراور تقاریب وغیرہ میں شرکت کی اجازت ہوگی، اطالوی ’’گرین پاس ‘‘ یورپی یونین سے ہم آہنگ ہوگا۔

’’گرین پاس‘‘ کیسے ملے گا؟

ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے والے افراد ’’گرین پاس ‘‘ حاصل کرنے کے اہل ہوں گے، یہ ہیلتھ کارڈ کے ذریعہ فارمیسیز یا اپنے ڈاکٹر سے بھی حاصل کیا جاسکےگا،’’گرین پاس ‘‘ کے لئے شہریوں کو ان کے ای میل اور فون پر ایس ایم ایس ملنا شروع ہوجائیں گے، جن کے ذریعہ وہ انہیں اپنے فون یا کمپیوٹر پر ڈاون لوڈ کرسکیں گے، اطالوی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق ’’گرین پاس ‘‘ میں کیو آر کوڈ ہوگا، جس کے ذریعہ اس کے اصلی ہونے کی تصدیق کی جاسکےگی، حکام کا کہنا ہے کہ ویکسین کے بعد ’’گرین پاس ‘‘ کا اجرا15 روز تک میں ہوسکے گا، اس حوالے سے حکومت نے ویب سائٹdgc.gov.it پر قائم کردی ہے، جس پر 17 جون تک ویکسین لگوانے والوں کا ڈیٹا 28 جون تک دستیاب ہوجائے گا، کسی شکایت کی صورت میں ٹول فری نمبر 800.91.24.91 پر بھی صبح 8 سے رات 8 بجے تک رابطہ کیا جاسکے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.