اٹلی: پارکنگ میں کھڑی سیاسی رہنما کی گاڑی میں نصب بم کو ناکارہ بنا دیا

0

روم: اٹلی کی پولیس نے پارکنگ میں کھڑی سیاسی رہنما کی گاڑی میں نصب بم کو ناکارہ بنا دیا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا کہ پولیس کو گزشتہ روز دارالحکومت روم کے رہائشی علاقے میں کسی نے گاڑی کے اندر یا باہر مشتبہ تاروں کی تنصیب کی اطلاع دی جس پر بم کو ناکارہ بنانے والے اسکواڈ نے موقع پر پہنچ کر بم کو ناکارہ بنا دیا۔

دارالحکومت روم کے میئر ورجینیا ریگی نے اپنے ٹویٹ میں اس واقعہ کو بہت سنگین قرار دیتے ہوئے کہا کہ روم میں پارکوں اور تاریخی ولاز کی تعمیر نو کے ورکنگ گروپ کے صدر مارکو ڈوریا کی کار سے بم برآمد ہونے کا واقعہ بہت ہی سنگین ہے جس پر میں ان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہوں۔ واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.