روم: اٹلی میں کرونا ویکسین لگانے کی مہم میں تیزی آگئی ہے، اور کئی ریجنز نے دستاویزات کے بغیر مقیم تارکین وطن کو بھی ویکسین لگانے کے لئے بکنگ کھول دی ہے۔
اس سلسلے میں کمپانیا ریجن میں جہاں 35 ہزار تک بغیر دستاویز تارکین وطن موجود ہیں، ان تارکین کو ویکسین لگانے کے لئے بکنگ شروع کی گئی ہے، تارکین کی خبریں دینے والی ویب سائٹ نے ریجن کے حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ جن تارکین کو ویکسین لگائی جائے گی، اور بکنگ کے لئے اوکے کیا گیا ہے، ان میں مندرجہ ذیل تارکین شامل ہیں۔
1۔ ایسے تارکین ویکسین کی بکنگ کراسکیں گے، جن کے پناہ کے کیس زیر التو ہیں، اور ان کے پاس عارصی اطالوی ٹیکس آئی ڈی موجود ہے۔
2۔ وہ تارکین جن کے رہائشی پرمٹ کی مدت ختم ہوچکی ہے، یا ان کے پاس پرمٹ موجود ہی نہیں ہے، وہ عارضی ہیلتھ کارڈ کے لئے مقامی صحت حکام سے درخواست کرسکیں گے۔
3۔ ایسے تارکین جنہوں نے گزشتہ برس متعارف کرائی گئی ایمنسٹی اسکیم کے تحت ریگولرائزیشن کے لئے درخواست دے رکھی ہے، وہ بھی ویکسین لگوانے کے لئے بکنگ کراسکتے ہیں۔
4۔ ایسے یورپی ورکرز جو رہائشی پرمٹ کے بغیر مقیم ہیں، وہ بھی ویکسین لگواسکیں گے۔