پاکستانی ہوائی اڈے پر تعینات کتوں نے کرونا مسافر کیسے پکڑے ؟

0

اسلام آباد: بیرون ملک سے آنے والے مسافروں میں کرونا مریضوں کا پتہ چلانے کے لئے پاکستانی ہوائی اڈوں پر تربیت یافتہ کتوں نے اپنی ذمہ داریاں ادا کرنا شروع کردی ہیں، اور وہ کامیابی کے ساتھ کرونا مسافروں کا پتہ چلارہے ہیں، پشاور ائرپورٹ پر بھی کتوں نے کامیابی سے کرونا متاثرہ مسافروں کا پتہ چلایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لئے اگرچہ پاکستانی حکام نے سفر سے 72 گھنٹے قبل کرونا ٹیسٹ کی منفی رپورٹ موجود ہونا لازمی قرار دے رکھی ہے، لیکن اس کے باوجو د مختلف ملکوں سے آنے والے مسافر وبا سے متاثرہ نکل رہے تھے، ابتدامیں پاکستانی حکام کرونا کی رپورٹ دیکھ کر مسافروں کو گھروں میں جانے کی اجازت دیتے رہے، لیکن چند ماہ قبل جب ملک میں کرونا کی برطانوی قسم کے مریض سامنےآنےلگے اور تحقیقات میں پتہ چلا کہ مریضوں میں برطانیہ سے آنے والے مسافر اور ان سے رابطے میں رہنے والے افراد متاثر ہوئے ہیں، جس پر نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر نے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کو چیک کرنے کےلئے ابتدا میں ان کا ٹیسٹ کرنے اور رپورٹ آنے تک قرنطینہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، لیکن اس میں دو سے تین دن لگ جاتے تھے، جس سےتمام مسافر متاثر ہوتے تھے، اس کے بعد اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کے لئےاین سی او سی نے دبئی سمیت کئی ائرپورٹس پر کتوں کے ذریعہ وبا متاثر ہ مریضوں کا پتہ چلانے کا فیصلہ کیا،جو فوری رزلٹ دے دیتے ہیں، اور صحت مند مسافروں کو روکنے کی ضرورت بھی نہیں پڑتی۔

کتوں کے ذریعہ مسافر پکڑے گئے

نیشنل کمانڈ سینٹر کی درخواست پر پاک فوج نے خصوصی تربیت یافتہ کتے ائرپورٹس کے لئے فراہم کئے ہیں، جنہیں پہلے اسلام آباد اورا ب دیگر ہوائی اڈوں پر بھی تعینات کیا گیا ہے، یہ کتے سونگھ کر کرونا کے مریضوں کا پتہ چلانے کی حیر ت انگیز صلاحیت رکھتے ہیں، اور ان کا نتیجہ کرونا کے پی سی آر ٹیسٹ سے بھی زیادہ درست ہوتا ہے، بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کو مٹھائی کا ٹکڑ ا دیا جاتا ہے، جو وہ تھوڑا سا کھا کر عملے کو واپس کردیتے ہیں، پھر یہ ٹکڑا ایک الگ کمرے میں موجود تربیت یافتہ کتے کے سامنے رکھا جاتا ہے، اور کتا وہ سونگھ کر بتادیتا ہے کہ متعلقہ مسافر وبا سے متاثر ہے یا نہیں ،

پشاور ائرپورٹ پر جمعرات کو متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی سے آنے والی پی آئی اے کی پرواز Pk218 پہنچی جس میں 128 مسافر سوار تھے، یہ مسافر بھی ابوظہبی میں سفر سے قبل کرونا کی منفی ٹیسٹ رپورٹ لے کر سوار ہوئے تھے، تاہم پشاور ائرپورٹ پہنچنے پر حکام نے انہیں مٹھائی کے ٹکڑے دئیے، اور بعد ازاں ان بچے ہوئے ٹکڑوں کو تربیت یافتہ کتوں کے سامنے رکھا گیا ، تو انہوں نے سونگھ کر ان 24 مسافروں کی نشاندہی کردی ، جو کرونا سے متاثرہ تھے، اس کے بعد باقی مسافروں کو گھروں کو جانے کی اجازت دے دی گئی ، جبکہ ائرپورٹ حکام نے پولیس طلب کرکے ان کی مدد سے 24 متاثرہ مسافروں کو پشاور کے قرنطینہ مرکز منتقل کردیا، جہاں صحت یاب ہونے تک انہیں رکھا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.