جنوبی افریقہ میں خاتون کے ہاں کتنے بچوں کی پیدائش، ریکارڈ ٹوٹ گیا

0

جوہانسبرگ: دنیا میں ایک ساتھ زیادہ سے زیادہ بچوں کی پیدائش کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا ہے، جنوبی افریقہ میں ایک خاتون کے ہاں 10 بچوں کی ولادت ہوئی ہے، خیال رہے اس سے پہلے مئی میں مراکش میں ایک مسلم خاتون کے ہاں 9 بچوں کی پیدائش ہوئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ میں 37 سالہ خاتون Gosiame Thamara Sithole نے 10 بچوں کو جنم دیا ہے، جن میں 7 لڑکے اور 3 لڑکیاں ہیں، مذکورہ خاتون کے اس سے پہلے بھی جڑواں بچے تھے، دس بچوں کی پیدائش پریٹوریا کے ایک اسپتال میں ہوئی ہے، خاتون کے شوہر Tebogo Tsotetsi تبوگو تسوتسی نے بچوں کی پیدائش کے بارے میں پریٹوریانیوز کو بتایا ہے، ان کا کہنا ہے کہ اگرچہ وہ بے روزگار ہے، لیکن بچوں کی پیدائش پر بہت خوش ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ 4 مئی کو مالی کی مسلم خاتون حلیمہ سیسی نے مراکش میں 9 بچوں کو جنم دیا تھا، جن میں 5 لڑکیاں اور 4 لڑکے تھے، اس سے پہلے 26 جنوری 2009 کو امریکہ میں نادیہ سلمان نامی خاتون کے ہاں 8 بچوں کی پیدائش ریکارڈ پر تھی، جن میں 6 لڑکے اور 2 لڑکیاں تھیں۔

امریکی خاتون نادیہ سلمان جن کے ہاں2009 میں 8 بچوں کی پیدائش ہوئی تھی

 

یہ بھی پڑھیں: مسلم خاتون کے ہاں ریکارڈ بچوں کی پیدائش، شوہر نے کیا ردعمل دیا؟

تبوگو توتسی کے مطابق ان کی اہلیہ سات ماہ کی حاملہ تھیں ، اس سے پہلے توتسی نے اسی اخبار کو بتایا تھا کہ ڈاکٹروں کے مطابق ان کے ہاں 6 بچوں کی پیدائش ہوگی ، بعد میں سی ٹی اسکین کیا گیا تو ڈاکٹروں نے بچوں کی تعداد 8 بتائی لیکن پیدائش 10 بچوں کی ہوئی ہے، دوسری طرف بچوں کی پیدائش کی خبر دینے والے پریٹوریا نیوز نے بچوں کی حالت کے بارے میں نہیں بتایا کہ وہ کیسے ہیں، کیوں کہ عموماً زیادہ پیدائش والے بچے بہت کمزور ہوتے ہیں، اور انہیں کئی ہفتوں تک اسپتالوں کے خصوصی کئیر رومز میں رکھا جاتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.