طیارے کے معاملے پر اٹلی اور عرب امارات میں تنازعہ پیدا ہوگیا

0

روم: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اٹلی کے درمیان تنازعہ پیدا ہوگیا ہے، عرب امارات کی جانب سے اطالوی فضائیہ کے طیارے کو فضائی حدود کے استعمال سے روکنے پر روم میں تعینات یو اے ای کے سفیر کو طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کروایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان سے اطالوی فوج کے انخلا کی تقریب میں شرکت کے لئے وزیر دفاع لورینزو گورینی منگل کو ہرات جارہے تھے، اس تقریب کے لئے 40 اطالوی صحافیوں کو بھی اٹلی کی فضائیہ کے بوئنگ 767 طیارے میں افغانستان لے جایا جارہا تھا، تاہم یو اے ای نے اطالوی فضائیہ کے اس طیارے کو اپنی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا، جس پر طیارے کو سعودی عرب کے شہر دمام میں لینڈ نگ کرنی پڑی ، اور وہاں کچھ گھنٹے قیام کے بعد طیارہ شمال سے طویل فاصلہ طے کرتا ہوا، ہرات پہنچا، یواے ای کی جانب سے فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت نہ دینے پر اطالوی حکومت نے حیرت کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دبئی اور اٹلی میں قرنطینہ ختم، امارات ائرلائن کا پروازیں بڑھانے کا اعلان

بعد ازاں وزیر خارجہ لیگوئی ڈی مایو کی ہدایت پر وزارت خارجہ نے روم میں تعینات متحدہ عرب امارات کے سفیر عمر الشمسی کو طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.