مسلم خاتون کے ہاں ریکارڈ بچوں کی پیدائش، شوہر نے کیا ردعمل دیا؟

0

رباط: مراکش میں ایک غیرملکی خاتون کے ہاں 9 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے، جو تمام حیات ہیں، یہ معلوم انسانی تاریخ میں ایک ساتھ زندہ بچوں کی پیدائش کا نیا ریکارڈ ہے، جس نے سب کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔ انسانوں کی بنائی الٹر ساونڈ مشین بھی آخری وقت تک بچوں کی درست تعداد معلوم نہ کرسکی۔

تفصیلات کے مطابق افریقی ملک مالی سے تعلق رکھنے والی25 سالہ خاتون کے ہاں مراکش کے شہر کاسا بلانکا میں 9 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ بچوں اور ان کی ماں کی حالت تسلی بخش ہے۔ مالی میں ڈاکٹروں نے بتایا تھا کہ خاتون کے ہاں 7 بچوں کی پیدائش متوقع ہے، جس کے بعد ملک میں طبی سہولتیں نہ ہونے پر مالی کی حکومت نے 25 سالہ حلیمہ سیسیہ کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے مراکش منتقل کیا تھا۔ ان کے ساتھ مالی سے ایک ڈاکٹر بھی بھیجا گیا تھا، تاہم مراکش میں اب حلیمہ سیسیہ نے سرجری کے ذریعے 9 بچوں کو جنم دیا ہے۔ ان میں سے 5 بچیاں اور چار لڑکے ہیں۔

اس سے پہلے مالی کی وزارت صحت کا کہنا تھا کہ حلیمہ کا مالی اور مراکش میں کئی بار الٹراساؤنڈ کیا گیا۔ ہر بار رپورٹ میں اس کے پیٹ میں 7 بچوں کی نشاندہی ہوتی تھی مگر پیدائش کے بعد پتا چلا کہ بچوں کی تعداد 9 ہے۔ حلیمہ کے آپریشن میں 10 ڈاکٹروں اور 25 رکنی طبی عملہ نے حصہ لیا، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بچوں کی پیدائش قبل از وقت ہوئی ہے، اگر چہ زچہ و بچہ کی حالت اچھی ہے، اور ان کی جانوں کو کوئی خطرہ لاحق نہیں، تاہم بچے بہت کمزور ہیں۔

اور انہیں دو سے تین ماہ انکوبیٹر میں رکھنے کی ضرورت ہے، کاسابلانکا کے ’’عین بورجا‘‘ اسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر نے برطانوی خبررساں ادارے کو بتایا کہ 9 بچوں کی زندہ حالت میں پیدائش پر وہ سب حیران ہیں، بچوں کا اوسطاً وزن آدھا کلو سے ایک کلو تک ہے، اس سے پہلے زیادہ بچوں کی پیدائش کا ریکارڑ بھی ایک مسلم خاتون نادیہ سلمان کے پاس تھے ،جن کے ہاں 2009 میں بیک وقت 8 بچوں کی پیدائش ہوئی تھی، اور ان کے بچے اب 12 برس کے ہوگئے ہیں،

دوسری جانب حلیمہ کے شوہر قادر 9 بچوں کی پیدائش پر بہت خوش ہیں، انہوں نے کہا کہ یہ اللہ کی دین ہے، اور وہی یہ فیصلہ کرتا ہے کہ کسے کتنی اور کب اولاد دینی ہے، انہوں نے کہا کہ مجھے ایک ساتھ اتنے بچوں کی پیدائش پر کوئی پریشانی نہیں ہے، یہ اللہ کی مخلوق ہیں، اور اللہ کارساز ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.