متحدہ عرب امارات نے بھارت کیلئے سفری پابندی میں توسیع کا فیصلہ کرلیا

0

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے بھارت میں کرونا صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے سفری پابندیوں میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے، بھارت پر پابندی میں تیسری بار اضافہ کیا جائے گا، خیال رہے یو اے ای نے پاکستان پر بھی سفری پابندی عائد کر رکھی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یو اے ای نے بھارت میں کرونا صورتحال کے پیش نظر سفری پابندیوں میں 6 جولائی تک توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔ ائیر انڈیا ایکسپریس نے ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ پابندی میں توسیع کے بعد بھارت سے بکنگ کرانے والے مسافر اپنے ٹکٹ ری شیڈول کرالیں۔ اس سے قبل یو اے ای نے 30 جون تک سفری پابندی لگائی تھی۔ جسے دیکھتے ہوئے بھارتی مسافروں نے یکم جولائی سے واپسی کی بکنگ کرالی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کو دوسری عید بھی خراب ہونے کا خدشہ، مگر کیوں؟

بھارت میں کرونا کی صورتحال بگڑنے پر یو اے ای نے 24 اپریل کو پہلی بار پابندی لگائی تھی۔ جس میں 4 مئی کو دوسری توسیع کی گئی تھی۔ پابندی کے دوران صرف گولڈن ویزا ہولڈر کو واپسی کی اجازت ہے۔ جبکہ مخصوص کیسز میں چارٹرڈ پروازوں کے ذریعہ کچھ مسافروں کو واپسی کی اجازت دی جاتی ہے۔ خیال رہے کہ بھارت میں کرونا کیسز کی یومیہ تعداد اب بھی ایک لاکھ سے زائد ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.