اٹلی میں 16 برس تک کی ویکسین شروع، بکنگ کیسے کرائیں؟، طریقہ جانئے

0

بلونیا: اٹلی نے 16 برس تک کی عمر کے افراد کیلئے ویکسین کی رجسٹریشن کھول دی ہے، اور ویکسین لگانے کا عمل تیز کردیا ہے، کس ریجن میں کس طرح ویکسین کی رجسٹریشن کروائی اور لگوائی جاسکتی ہے، اس بارے میں ’’احساس نیوز‘‘ آپ کو تفصیل سے آگاہ کررہا ہے، تاکہ تارکین وطن بھی اسے جان کر جلد ویکسین لگواسکیں۔

اور سفری پابندیوں میں نرمی اور آزادی حاصل کرسکیں، تفصیلات کے مطابق اٹلی میں جمعرات سے 16 برس تک کے افراد کے لئے ویکسین کی رجسٹریشن شروع کردی گئی ہے، جبکہ 12 برس اور اس سے زائد عمر کے بچوں کے لئے بھی ویکسین لگانے کا عمل جلد شروع کیا جائے گا، اٹلی میں اب تک ایک کروڑ 24 لاکھ افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے، جو 12 برس سے زائد کی ملکی آبادی کا تقریباً چوتھا حصہ بنتا ہے، ویکسین کے لئے آپ کس طرح رجسٹریشن کرسکتے ہیں، اور کس ریجن میں کیا طریقہ ہے۔

آن لائن اپوائنٹمنٹ

اٹلی کے تقریباً تمام ریجن میں آن لائن اپوائنٹمنٹ حاصل کی جاسکتی ہے، رجسٹریشن کے لئے ریجنز میں تھوڑی تبدیلی کے ساتھ طریقہ کار نافذ ہے، تاہم اس کے لئے عام طور پر آپ سے ٹیکس کوڈ یا ہیلتھ کا رڈ کا نمبر آن لائن مانگا جاتا ہے، لیکن اگر کسی کا کارڈ ختم ہوچکا ہے، یا اس کے پاس یہ موجود نہیں، تو فون پر اور دیگر ذرائع سے بھی ویکسین کے لئے رجسٹریشن کرائی جاسکتی ہے، فون پر رجسٹریشن کے لئے کس ریجن میں کون سے نمبر ہیں، یہ ہم نیچے دے رہے ہیں۔

کلابریا: 800009966،  لازیو: 06164161841،  لمباردیا: 800894545،   ابریزو: 800009966،  کلابریا: 800009966،  فرولی وینزیا گیلیا: 0434223522،   لگوریا: 800938883،   پیو مونتے: 800957795،    مارشا: 800009966، پالیا: 800713931،  سردانیا: 800009966، سسلی: 800009966،   تسکونی: 800117744،   وینیتو: 800462340،   مولیزے: 08741866000،   امبریا: 800192835، ترینتو:800867388،  بولزانو: 0471100999، ویلی ڈی اوستا: 0165 546222، باسی لیکاتا: 800 00 99 66

اس کے علاوہ کچھ اطالوی ریجنز ایمیلیا رومانیہ، فروالی وینزیا گیلیا، پالیا، امبریا میں ادویات کی دکانوں پر بھی ویکسین کی اپوائنٹمنٹ لینے کی سہولت موجود ہے، کلابریا، کمپانیا، لازیو، مارشا، لگوریا، مارشا، تسکونی، امبریا، وینیتو، پیو مونتے میں فارمیسیز پا ویکسین لگانے کا کام بھی شروع کیا گیا ہے۔

ڈاکخانوں کے ذریعہ اپوائنٹمنٹ

سردانیا، سسلی، مارشا ، لمباردیا، کلابریا، ابریزو میں آپ ڈاکخانوں کے ذریعہ بھی ویکسین کی بکنگ کراسکتے ہیں، اطالوی حکومت نے فیکٹریوں اور تجارتی کمپنیوں کو بھی ملازمین کو ویکسین لگانے کی اجازت دے دی ہے، اور 7 ہزار سے زائد کمپنیاں اس پروگرام میں شامل ہوچکی ہیں، جن کے ملازمین کو ویکسین لگانے کا کام شروع ہے۔

خیال رہے کہ اٹلی میں 12 سے 15 برس کے بچوں کو بھی بائیون ٹیک فائزر ویکسین لگانے کی منظوری دے دی گئی ہے، اطالوی ڈرگ ایجنسی کا کہنا ہے کہ وہ اس عمر کے بچوں کو مذکورہ ویکسین لگانے کے حوالے سے یورپی میڈیسن ایجنسی کی رپورٹ سے پوری طرح متفق ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.