یو اے ای میں تعلیم یافتہ افراد کیلئے نوکریاں آگئیں، پاکستانیوں کیلئے بھی موقع

0

دبئی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں تعلیم یافتہ افراد کے لئے ملازمتوں کے دروازے کھل گئے، انٹرویو کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا، ان افراد کو دبئی اور ابوظہبی میں تعینات کیا جائے گا، اور بہترین تنخواہ کا پیکج دیا جائے گا، شہری صبح 10 بجے سے 2 بجے کے درمیان انٹرویو کے لئے آسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں مقیم ایسے افراد جنہیں بینکنگ شعبے میں سیلز کا تجربہ ہے، اور پرسنل لون، کریڈٹ کارڈ سمیت ریٹیل بینکنگ کی صلاحتیں رکھتے ہیں، ان کے لئے ملازمتیں آگئی ہیں، ملازمتوں کے خواہشمندوں کیلئے اچھی بات چیت کا ہنر بھی اہم ہوگا، انہیں دبئی اور ابوظہبی میں تعینات کیا جائے گا، اور بہترین تنخواہ کا پیکج دیا جائے گا، جبکہ دیگر مراعات بھی دی جائیں گی، جن میں تنخواہ میں سالانہ اضافہ، میڈیکل انشورنس اور ویزا سمیت دیگر مراعات شامل ہیں۔ خلیجی اخبار کے مطابق یواے ای کی معیشت کرونا بحران کے بعد مستحکم ہورہی ہے، ایسے میں بینکوں کا شعبہ بھی اوپر اٹھ رہا ہے، اور یہ ملازمتیں نئی ڈیمانڈ کو دیکھ کر تخلیق کی جارہی ہیں، امارات میں بینکوں کے پاس اس وقت اچھا سرمایہ موجود ہے، جسے وہ صارفین کے قرضوں میں لگانا چاہتے ہیں۔

انٹرویو کا اعلان

خواہشمند امیدوار 29 سے 31 مئی تک صبح 10 بجے سے 2 بجے کے درمیان انٹرویو کے لئے آسکتے ہیں، دبئی میں انٹرویو سٹی بے بزنس سینٹر کے فرسٹ فلور پر ہوں گے ، جبکہ ابوظہبی میں الیکٹرا اسٹریٹ ٹورسٹ کلب ایریا میں جی ٹی ایچ بلڈنگ کے آفس نمبر 702 میں انٹرویو لئے جائیں گے، جہاں خواہشمند افراد رجوع کرسکتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.